آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی: رشبھ پنت، ر شریاس ایئر اور دیگر اسٹارز پر پیسوں کی برسات، 100 کروڑ کا نیا ریکارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 11:39 AM | اسپورٹس |

جدہ، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سعودی عرب کے جدہ میں جاری آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی میں فرنچائزز نے بڑے کھلاڑیوں پر دل کھول کر خرچ کیا ہے، جہاں صرف 5 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور شریاس ایئر نے نیلامی میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، دونوں کھلاڑی سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا، جبکہ شریاس ایئر کو پنجاب کنگس نے 26.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ پنت، جو گزشتہ سال دہلی کیپیٹلس کے لیے کھیل رہے تھے، اس بار ریلیز کیے جانے کے بعد نیلامی کے سب سے بڑے ستارے بن گئے۔ ان کا بیس پرائس صرف 2 کروڑ روپے تھا، لیکن ان کی شاندار کارکردگی اور کپتانی کی صلاحیتوں نے ان کی قیمت آسمان تک پہنچا دی۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس انہیں اپنی ٹیم کا نیا کپتان بھی بنا سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے پچھلے سیزن کے کپتان کے ایل راہل کو ریلیز کر دیا ہے۔

شریاس ایئر پچھلے سال کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان تھے، ان کی کپتانی میں کولکاتا نے پچھلے سال آئی پی ایل کا فائنل بھی جیتا تھا۔ حالانکہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ایئر کو ریلیز کر دیا تھا۔ ایئر بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ہی ایک بہترین کپتان بھی ہیں۔ ان کا بیس پرائز 2 کروڑ روپے تھا۔ ممکن ہے کہ پنجاب کنگس ان کو کپتان بنا سکتی ہے۔ پنجاب کنگس نے ایئر کے ساتھ ساتھ چہل اور ارشدیپ کو بھی خریدا ہے۔ ان دونوں کا بیس پرائس بھی 2 کروڑ تھا، پنجاب کنگس نے ارشدیپ اور چہل کو 18-18 کروڑ روپے میں خریدا۔

اب تک کے میگا نیلامی میں جن کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش ہوئی۔ ان میں 4 ہندوستانی کھلاڑیوں کے علاوہ ایک غیر ملکی کھلاڑی کو بھی اچھی قیمت ملی۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوش بٹلر کو گجرات ٹائٹنس نے 15.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ بٹلر کا بیس پرائز بھی 2 کروڑ تھا، بٹلر اس سے پہلے راجستھان رائلس کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں۔ اس بار ان کو راجستھان نے ریلیز کر دیا تھا۔ میگا نیلامی کی پیسوں کی بارش میں صرف 5 کھلاڑیوں پر ہی فرنچائزز نے 100 کروڑ روپے خرچ دیئے۔ 1-رشبھ پنت 27 کروڑ 2- شریاس ایئر 26.75 کروڑ 3- ارشدیپ سنگھ 18 کروڑ 4- یوجویندر چہل 18 کروڑ 5- جوش بٹلر 15.75 کروڑ۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی سی سی رینکنگ: بمراہ نمبر 1 بولر بنے، یشسوی اور کوہلی کی رینکنگ میں بہتری

پرتھ ٹیسٹ میں ہندوستان کی 295 رنز کی شاندار فتح کے بعد آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو بڑا فائدہ پہنچا۔ جسپریت بمراہ نے اس کامیابی کے دوران 8 وکٹیں حاصل کیں اور دوبارہ دنیا کے نمبر 1 ٹیسٹ بولر بن گئے۔ بمراہ نے دو درجے ترقی کی اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور ...

بھٹکل میں ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد؛ بھٹکل کی لائن ٹیم نے ماری بازی؛ منڈگوڈ کو ملا دوسرا مقام

دلچسپ، تفریح بخش اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد    نستار ٹرافی 2024  فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول  کبڈی ٹورنامنٹ بالاخر  پیر دیر رات کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی اور   بھٹکل کی لائن ٹیم نے  ضلع کی مضبوط سمجھی جانے والی منڈگوڈ ٹیم کو آخری لمحوں میں چار پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی ...

نیلامی میں 182 کھلاڑیوں پر 639 کروڑ خرچ، رشبھ پنت سب سے مہنگے، سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی

آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں 182 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 639.15 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس نیلامی میں 62 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خریداری ہوئی، اور اس دوران تمام پچھلے ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے۔ رشبھ پنت اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، جنہیں ...

بارڈر-گواسکر ٹرافی: ہندوستان کی شاندار فتح، پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے ہرایا، بمراہ نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا

بارڈر-گواسکر ٹرافی کا آغاز ہندوستان کے لیے یادگار رہا۔ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان نے 295 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ یہ میدان آسٹریلیا کے لیے ایک مضبوط قلعہ تصور کیا جاتا تھا، لیکن ہندوستان نے اس کا ناقابلِ شکست ریکارڈ توڑ دیا۔ آپٹس اسٹیڈیم میں اس سے ...