بھٹکل میں امیشن ٹیسٹ کی سرٹی فیکٹ کے لئے بائک سواروں کاہجوم : نئے ٹرافک قوانین کا نتیجہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2019, 9:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرکزی  حکومت کے ترمیم کردہ  ٹرافک قانون کے نفاذ کو لے کر  محکمہ پولس اور آرٹی اؤ دفتر کے عملے کی سرگرمی سے   دو، تین اور چارپہیہ سواروں کی  جان پر بن آئی ہے۔ خاص کر بائک سواروں کے جان کے لالے پڑرہے ہیں ایسے میں  گاہکوں کے بغیر  ویران پڑےرہنے والے  فضائی ماحولیاتی مرکزمیں کافی ہلچل نظر آرہی  ہے۔ بائک سوار اپنی بائکس  کی  ہوائی آلودگی کی جانچ کے بعد ماحولیاتی سند لینے ایسے سینٹروں  کے سامنے ہجوم کی شکل میں نظر آرہے ہیں۔ منگل کو قومی شاہراہ 66پر فامکو کے پیچھے ماحولیاتی مرکز پر بائک سوار قطارو  ں میں کھڑے رہتے ہوئے ہوائی آلودگی سے پاک امیشن ٹیسٹ کی سرٹی فیکٹ  لیتے ہوئے دیکھے گئے۔

ابھی بھٹکل میں سواریوں کی جانچ ٹھیک سے شروع نہیں ہوئی ہے، کبھی کبھار کچھ گھنٹوں کے لئے شمس الدین سرکل اور جالی روڈ پر پولس والے جانچ کرتے نظر آتے ہیں،  مگر ملک کے دیگر شہروں  میں جس طرح کے جرمانہ عائد کرنے کے جو واقعات سامنے آرہے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے  بھٹکل میں بھی سواروں میں خوف طاری ہے۔

بھٹکل میں امیشن ٹیسٹ کی سرٹی فیکٹ کے لئے فی الحال تین سینٹروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی ہے، ایک سینٹر نوائط کالونی فامکو کے پیچھے ، دوسرا  شٹی گیریج کے قریب اور تیسرا عیدگاہ  کے قریب ہے، مزید سینٹر بھی دیگر علاقوں میں ہوسکتے ہیں، اُس کی تفصیل فی الحال معلوم نہیں کی جاسکی۔ ایک سینٹر کے  ذمہ دار سے پوچھے جانے پر اُس نے بتایا کہ آج منگل کو اُن کے سینٹر سے  240 بائک کے لئے سرٹی فیکٹ جاری کی گئی،  کل پیر کو 220 سرٹی فیکٹ دئے گئے تھے، ان کے مطابق  ٹریفک رول میں سختی برتنے کے ساتھ ہی ان کی دکان کے باہر  بائکوں کی قطار لگ گئی ہے۔  ان کے مطابق یکم ستمبر سے پہلے زیادہ سے زیادہ پانچ بائک کے ٹیسٹ کرائے جاتے تھے، اب اس میں ز بردست اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے نئے ٹریفک قانو ن کے مطابق ہر ایک بائک سوار کے لئےہیلمٹ ، لائسنس، انشورنس،امیشن  سرٹی فیکٹ  جیسی ضروری دستاویزات کا ہونا لازمی ہے۔ اگر سواروں کے پاس ان میں سے ایک بھی نہیں ہوتی ہے تو ہزاروں روپئے کے چالان کی رسید ہاتھ میں تھما دی جائے گی۔ اسی خوف کے مارے بائک سوار اور سواری  ڈرائیور اپنی اپنی سواریوں کی تجدید (اپڈیٹ)کی تیاری میں لگے ہوئے  ہیں۔

نئے ٹرافک قوانین کے مطابق جرمانہ میں کئی گنااضافہ کیاگیا ہے۔ یکم ستمبر سے جاری نئے قوانین کو لےکر ریاست بھر کے مختلف مقامات پر جہاں جرمانے کی وصولی حدوں کو پار کررہی ہے تو عوام اس سے کہیں زیادہ ناراض اور برہم بھی نظر آرہے ہیں۔ ایک طرف پولس ٹرافک قوانین کے نفاذ کی کوشش میں سرگرم ہیں تو دوسری طرف  انہیں عوام کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور میں سڑک توسیع کی مانگ لے کر عوام نےتعمیراتی کام روک کر احتجاج کیا

مرڈیشور میں پشکرنی کے اطراف سڑک توسیع کے لئے سہولت ہونے کے باوجود افسران ان دیکھی کرتے ہوئے پرانی سڑک پر ہی اکتفا کرکےتعمیری کام کئے جانے پر دیہی عوام نے تعمیراتی کام روک کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

کاروار میں ماہی گیر خواتین کا احتجاج : میونسپالٹی افسران پر دوغلی پالیسی اپنانے کا الزام

شہر میں زیر تعمیر نئی مچھلی مارکیٹ کو لے کر میونسپالٹی کے افسران عدالت کو ایک اور ماہی گیروں کو ایک جانکاری دیتے ہوئے دھوکہ دے رہے ہیں، اس معاملے میں افسران دوغلاپن اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ، کانگریس لیڈر ستیش سئیل کی قیادت میں ماہی گیر خواتین نے ڈپٹی ...

یلاپور ضمنی انتخاب: کیا کانگریس کا’ہاتھ‘ چھوڑنے والے بی جے پی امیدوار شیورام ہیبار کو ان کے اپنے ہی شکست دیں گے؟!

سابقہ اسمبلی انتخاب کے دوران ضلع اُترکنڑا کے یلاپورحلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر بہت ہی کم ووٹوں کے ساتھ جیت درج کرنے والے شیورام ہیبار نے اُس وقت اپنے طبقے کے لوگوں کو دوش دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اپنے لوگوں نے مجھے جیت دلانے کے لئے خوش دلی سے ووٹ نہیں ڈالے تھے۔

کیاقرضوں کی معافی اور سیلاب زدگان کی باز آبادکاری میں ریاستی حکومت دیوالیہ ہوگئی ہے؟۔ طلبہ کی اسکالرشپ کے لئے فنڈ نہیں ہے!

آج کل عوام کے ذہنوں میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی اور سیلاب زدگان کی راحت کاری کے کام میں کیا ریاستی حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور طبقات کے طلبہ کو دی جانے والی اسکالرشپ جاری کرنے کے لئے فنڈ کی کمی ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

منڈگوڈ:بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی وی ایس پاٹل کے بیٹے باپو پاٹل نے کیا کانگریس میں شمولیت کااعلان

منڈگوڈ میں بی جے پی کے کٹر حامی خاندان کے طور پر پہچانے جانے والے سابق رکن اسمبلی اور موجود کے ایس آر ٹی سی چیرمین وی ایس پاٹل کے بیٹے اور بی جے پی کے یووا لیڈر باپوپاٹل نے بی جے پی سے رشتہ توڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

منکی اور مرڈیشور کے ساحل اور محمد حیات کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے کرکٹ یونیورسٹی بلیو منتخب

کھیل کے میدان میں بھٹکل اور اطراف کے کھلاڑیوں کا یونیورسٹی بلیو منتخب ہونا عام ہوتاجارہا ہے، تازہ خبر یہ ہے کہ  پڑوسی علاقہ منکی اور مرڈیشور سے تعلق رکھنےو الے دونوجوان کرکٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے  منتخب ہوگئے ہیں

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث عالمی معیشت کو 2050 تک آٹھ کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ

ایک عالمی جائزے کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث 2050 تک دنیا کی معیشت کو لگ بھگ آٹھ کھرب ڈالر تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے جاری کردہ انڈیکس میں دنیا کے 82 ممالک کی معیشتوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ...

امیر بی جے پی لیڈر غریب ’جے این یو طلبہ‘ کی حمایت کیوں کریں گے: سماج وادی پارٹی

  سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے فیس میں اضافہ کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ پر پیر کے روز پولس لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی طلبہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی احتجاجی مظاہروں میں شامل ...

منکی اور مرڈیشور کے ساحل اور محمد حیات کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے کرکٹ یونیورسٹی بلیو منتخب

کھیل کے میدان میں بھٹکل اور اطراف کے کھلاڑیوں کا یونیورسٹی بلیو منتخب ہونا عام ہوتاجارہا ہے، تازہ خبر یہ ہے کہ  پڑوسی علاقہ منکی اور مرڈیشور سے تعلق رکھنےو الے دونوجوان کرکٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے  منتخب ہوگئے ہیں

ووٹر آئی ڈی کارڈ میں اگرکچھ کمی ہے، تو گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں صحیح

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور کسی بھی جمہوری ملک کی سب سے اہم عضو اس ملک کے عوام ہوتی ہے۔عوام کی طرف سے جمہوری ملک کی حکومت عوام کے ذریعہ منتخب کی جاتی ہے۔ہندوستان میں تمام شہری جو 18 سال یا اس سے اوپر کے ہیں اور ان کا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا ہوا ہے وہ الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں۔اس کا ...

مینگلور کے قریب پتورمیں ایک بزرگ مرد اور نوجوان لڑکی کا دوہرا قتل۔ مقتول بزرگ کی اہلیہ شدید زخمی

قریبی علاقہ  پتور کے ہوسمار علاقے میں ایک وحشت ناک دوہرے  قتل کی واردات پیش آئی ہے جس میں کوگّو صاحب (65 سال) اور ان کی نواسی سمیحہ بانو(16سال) جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کوگّو صاحب کی اہلیہ خدیجہ بی(۵۵سال) شدید زخمی ہوگئی ہیں اور انہیں زندگی اور موت کی کیفیت میں علاج کے لئے اسپتال میں ...