جارج فلائیڈ معاملہ: ورجینیا میں کرفیو کی خلاف ورزی کی پاداش میں 200 مظاہرین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 8:36 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،2؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ کی ریاست ورجینیا کے دارالحکومت رچمنڈ میں تقریباً 200 نسل پرست مخالف مظاہرین کو کرفیو کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ورجینیا ڈفینڈرز فار فریڈم، جسٹس اینڈ اكویلٹی تحریک کے رہنما فل ولئيٹو نے منگل کو بتایا کہ تقریباً 200 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’تقریباً 200 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ پیر کی رات میئر کی طرف سے عائد آٹھ بجے کے بعد کرفیو کی مخالفت کرنے کے لئے مارچ کر رہے تھے۔ مظاہرین میں سے کسی کی بھی پٹائی نہیں ہوئی یا کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، لیکن تمام گرفتار افراد کو جیل جانے سے پہلے کئی گھنٹے بسوں میں گزارنے پڑے۔ ان سب کو ہتھکڑی لگا کر گھنٹوں بس میں بٹھا یا گیا۔

امریکہ کے کئی شہروں میں غیر مسلح سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہونے والے قتل پر وسیع پیمانہ احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں اور یہ احتجاج و مظاہرہ جلد ہی آگ زنی، لوٹ مار اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور اور فسادات میں تبدیل ہوگئے۔ واشنگٹن سے صرف دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع رچمنڈ شہر میں بھی اتوار کو کئی مقامات پر احتجاج و مظاہرہ اور تشدد ہو جانے کے بعد کرفیو لگا دیا گیا۔

ولئيٹو کو اگرچہ گرفتار نہیں کیا گیا اور انہوں نے اپنے دو دوستوں کی رہائی میں مدد کی، جنہوں نے ایک رات حراست میں بسر کی تھی۔ انہیں آج صبح تقریباً آٹھ بجے رہا کیا گیا۔ انہوں نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ شہر کی انتظامیہ مظاہرین کو رات بھر کے لئے جیل میں رکھنا چاہتی تھی تاکہ وہ دوبارہ احتجاج و مظاہرہ کرنے کے لئے سڑکوں پر نہ واپس جائیں‘‘۔

قابل غور ہے کہ فلاڈلفیا کے مینی سوٹا کے منی پولس میں 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت کے بعد پورے امریکہ میں 25 مئی سے پولیس بربریت اور نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ایک پولیس افسر ڈیریک چاؤون نے جارج فلائیڈ کے مرنے سے ٹھیک پہلے اس کی گردن کو آٹھ منٹ سے زیادہ وقت تک اپنے گھٹنے سے دبا کر رکھنے کا ویڈيو سامنے آنے کے بعد یہ احتجاج و مظاہرہ شروع ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...