بھٹکل شہری سطح کے تمباکو  بیچنے والے دکانوں پر چھاپہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تمباکو انسداد پروگرام کے تحت تعلقہ تمباکو جانچ دستہ کی جانب سے بھٹکل کے شہری سطح پر واقع مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر جرمانہ عائد کیاگیا۔

قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے تمباکو فروخت کرنے والے 13دکانداروں سے 2200روپئے بطور جرمانہ وصول کیاگیا ۔ تعلقہ تمباکو دستہ کی کارروائی میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی بھٹ، بی ای اؤ منجی ، اے ایس آئی سوم راج راتھوڑ، رونیو انسپکٹر شمبھو، ضلع تمباکو انسداد کمیٹی کے صلاح کار پریم کمار وغیرہ شریک تھے۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی بھٹ نے کہاکہ ابھی تمباکو فروخت کرنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ لیکن کھلے عام بیچنے کے ضوابط ہیں، جنہوں نے بھی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ان پر جرمانہ عائد کرنا ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔