بھٹکل اتی کرم داروں کے مسئلہ کے حل کو تلاش کرنے منعقدہ میٹنگ میں محکمہ جنگلات کو دی گئی ظلم و ستم بند کرنے پندرہ دنوں کی مہلت؛ نہ ماننے کی صورت میں وزیراعلیٰ کے گھر کا کیا جائے گا گھیراو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th November 2020, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍نومبر(ایس اؤ نیوز) محکمہ جنگلات کی جانب سے  اتی کرم داروں پر ڈھائےجارہےظلم و ہراسانی کو اگلے15دنوں کے اندر قابو میں کرنے   آخری مرتبہ متنبہ کیا جارہاہے، اگر دی گئی مہلت میں  فوریسٹ حکام آتی کرم داروں پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ بند نہیں کرتے ہیں  تو پھر اگلےمہینہ موسم سرما کے ودھان سبھا اجلاس کے دوران  وزیر اعلیٰ کےگھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے بڑےپیمانےپر احتجاج کیا جائے گا۔ اس بات کا انتباہ  ضلع اُترکنڑا  آرنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر ایڈوکیٹ اے رویندر نائک نے  دیا۔وہ یہاں بھٹکل  پولس تھانہ کے احاطہ میں  اے ایس پی نکھیل کی ثالثی میں فاریسٹ مکینوں کےمسائل کا حل نکالنے کےلئے منعقدہ میٹنگ میں بات کررہے تھے ۔ فاریسٹ محکمہ کی نمائندگی ہوناور کے اے سی ایف بھوریا کررہے تھے۔ اتی کرم داروں نے مقامی آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا کی غیر حاضری کی سخت مذمت کی ، میٹنگ میں آر ایف اؤ کی حاضری کو اتی کرم داروں نے زور دیا اور  فاریسٹ عملہ کی غیر انسانی سلوک پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ مقامی تعلقہ ارینیہ اتی کرم دار ہوراٹ گارر ویدیکے کے ممبران نے فاریسٹ عملہ کی طرف سے کئے جانے والی ہراسانی اور ظلم کی وڈیوکلپ بطور دستاویز پیش کی اور تعلقہ میں فاریسٹ عملے کی غیرقانونی حرکتوں پر سخت اعتراض جتایا۔

آر ایف اؤ کے خلاف سخت اعتراض : میٹنگ میں اتی کرم داروں نے مقامی آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگاکے خلاف سخت اعتراض جتاتے ہوئے فاریسٹ افسران پر دباؤ ڈالا کہ مقامی آر ایف اؤ کو میٹنگ میں حاضر ہونے کے لئے کہا جائے۔ کیونکہ مقامی آر ایف اؤ غیر قانونی طورپر ، قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے اور جسمانی طورپر پوچھ تاچھ کی حاضری کا موقع دئیے بغیر اتی کرم دارو ں پر ظلم کررہی ہیں۔ اس لئے مقامی آر ایف اؤ لازماً میٹنگ میں حاضر ہوکر اپنا بیان دیں۔ ایک گھنٹہ انتظار کے بعد بھی فاریسٹ عملہ میٹنگ میں نہیں پہنچا تو سخت اعتراض جتایاگیا۔ اس کے باوجود اے ایس پی نکھیل کی ثالثی میں میٹنگ جاری رہی۔

وزیراعلیٰ کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں :اتی کرم داروں نے میٹنگ میں موجود فاریسٹ آفیسر بھوریا سے سوال کیا کہ  گزشتہ برس ودھان سبھا اجلاس میں  خود وزیر اعلیٰ نے فاریسٹ افسران کو حکم دیاتھا کہ  آئندہ سے  فاریسٹ اتی کرم داروں پر ایک بھی  ظلم  و ہراسانی کا معاملہ پیش نہیں آنا چاہئے۔ اس کے باوجود بھٹکل میں بار بار ظلم و ہراسانی کے واقعات پیش آر ہے ہیں، آتی کرم داروں نے سوال کیا کہ  کیا وزیر اعلیٰ کے بیان کی ان کے پاس کوئی اہمیت  نہیں ہے ؟۔

میٹنگ میں تعلقہ صدر راما موگیر، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز، دیوراج گونڈ، پانڈورنگا نائک، سید علی، سلیم رضوان، عبدالقیوم کولا، نارائن نائک ہاڈولی، دتا نائک، شنکر نارائن نائک، چندرو نائک، یشودھر پجاری، لیلا وینکٹیش موگیر بیلکے، لکشمی مہابلیشور نائک، بی بی حلیمہ ، شوبھا رام کرشنا وغیرہ موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ  آتی کرم دار ہوراٹا سمیتی کی طرف سے 23 نومبر کو بھٹکل فوریسٹ آفس کے باہر   احتجاجی دھرنا دینے پولس سے اجازت طلب کی  گئی تھی، مگر کوویڈ کے  چلتے پولس نے اجازت دینے سے انکار کیا اور آتی کرم دار ہوراٹا سمیتی کے ذمہ داران کو  اپنے مسائل پیش کرنے پولس تھانہ میں ہی بلاکر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سمیتی کی طرف سے کافی لوگ  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔