عوامی سہولت کے لئے محکمہ ریوینیو میں کی جائیں گی انقلابی تبدیلیاں۔ وزیر مالگزاری آر اشوک کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 12:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،26؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں منی ودھان سودھا کا افتتاح کے وقت حاضرین سے خطاب کرتے ہوئَے محکمہ مالگزاری کے وزیر آر اشوک نے کہا کہ عوام کو سہولت دلانے کے لئے ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے کام کاج میں کچھ انقلابی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر محکمہ مالگزاری میں بروقت کام نہ ہونے اور ایک کام کے لئے کئی مرتبہ دفاتر کے  چکر کاٹنے کا الزام سننے میں آتا ہے۔ اب اس مسئلہ سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ایک نئی اسکیم بنائی گئی ہے، جس کے تحت آئندہ ہر مہینے کے تیسرے سنیچر کو ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر ریوینیو افسران پر مشتمل ٹیمیں دیہی علاقوں میں بھیجی جائیں گی جہاں وہ عوام کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے اقدامات کریں گے۔ اس تعلق سے 27جنوری کو ودھان سودھا میں اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔

 وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرح ریاستی محکمہ مالگزاری میں شفافیت لانے کے مقصد سے سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کے کھاتے میں رقم جمع کی جا رہی ہے۔ ایجنٹوں کا زور کم کرنے کے لئے بھی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ریاست میں 75000کروڑ روپے پینشن کی رقم ادا کی جاتی ہے۔ حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اس میں کچھ لوگ فریب کاری سے رقم اڑا لے جاتے ہیں۔ اس پر روک لگانے کے لئے بھی آئندہ مستفیض ہونے والون کے آدھار کارڈ کھاتے سے جوڑے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ مالگزاری میں رقم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضلع ڈی سی کے کھاتے میں بھی رقم موجود ہے۔ اگر کمی ہوتی ہے تو اسے پورا کرنے کا کام ریاستی حکومت کررہی ہے۔ اب تک ریاست کے 924631 کسانوں کے کھاتے میں معاوضہ کی رقم کے طور پر 709.67کرورڑ روپے جمع کردئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...