کمٹہ میں ریوینیو منسٹر آر اشوک کے ہاتھوں رکھاگیا مِنی ودھان سودھا کا سنگ بنیاد۔ طلبہ کودیا حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ کا تحفہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2020, 4:33 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

کمٹہ 23/جنوری (ایس او نیوز) محکمہ ریوینیو کے وزیر آر اشوک کے ہاتھوں کمٹہ میں مِنی ودھان سودھا کا سنگ بنیا درکھا گیا۔اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے ایک مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ اس تعلق سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیلاب زدگان کے لئے مکانات کی تعمیر کے مقصدسے فی کس پانچ لاکھ روپے امدادی فنڈ جاری کرنے کا جو اعلان کیا گیا تھاریاستی حکومت اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ فی الحال مرکزی حکومت کی طر ف سے 1,800کروڑ روپے کا فنڈ جاری ہوا ہے۔مزید جتنی رقم کی ضرورت ہے وہ قرضہ لے کرہی سہی، حکومت متاثرہ افراد کی امداد کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے پاس فنڈ کی کمی نہیں ہے۔ جو وعدہ کیا گیا تھا اس کے مطابق پہلی قسط کے طور پر ایک لاکھ روپے فی کس اداکیے جاچکے ہیں۔دوسری قسط جلد ہی جاری کی جائے گی۔اس سے پہلے ضلع کمشنروں کو اپنے پاس رقم نہ ہونے کا حوالہ دے کر سرکار کو درخواست دینا پڑتا تھا۔ اب حالات بدل گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ہر حال میں ہر ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ میں 5کروڑ روپے لازمی طور پر جمع رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ضلع شمالی کینرا کے ڈی سی کے اکاؤنٹ میں اس وقت 50کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم موجود ہے۔سیلاب سے متاثرہ افرادکو جلد سے جلد اپنے مکانات تعمیر کرنے کی کارروائی شروع کرنی چاہیے۔

    وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا میں سیلاب سے جن چار افراد کی موت ہوئی تھی ان کے وارثوں کو 20لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 14367ہیکٹر زرعی زمین کو نقصان پہنچا تھا اس ضمن میں 13.80کروڑ روپے معاوضہ کسانوں کے کھاتوں میں جمع کیا گیا ہے۔546کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچاتھا اس کی مرمت اور تعمیر کے لئے 8.81کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔88لاکھ روپے خرچ کرکے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے پینے کے پانی کو عبوری انتظام کیا گیا ہے۔1 6 8کشتیوں کو نقصان پہنچا تھا جس کے لئے 41.52لاکھ روپے کا معاضہ ادا کیاگیا۔ماہی گیری کے 460جال برباد ہوگئے تھے اس کے لئے 57.17لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔

    اس موقع پر رکن اسمبلی دینکر شیٹی نے وزیر موصوف سے درخواست کی کہ حکومت کی طرف سے ای۔پراپرٹی کا جو قانون بنایا گیا ہے اس سے ضلع کے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس لئے وزیر موصوف اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور فرمائیں اور عوام کو راحت دلائیں۔

    ڈگری کالج میں زیر تعلیم مستحق طلبہ کو تحفے کے طور پر لیپ ٹاپ دینے کی جو اسکیم جاری کی گئی ہے اس کے تحت وزیر آر اشوک نے کچھ طلبہ کو اپنے ہاتھوں سے یہ تحفہ دیا۔

    کمٹہ دورے کے موقع پراخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریوینیو وزیر آر اشوک نے کانگریسی لیڈر ڈی کے شیو کمار، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور جنتادل لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کمارا سوامی پر بھی نشانہ سادھا۔ ڈی کے شیو کمار نے شہریت ترمیمی قانو ن کی مخالفت کرنے اور اپنے کاغذات نہ دکھانے کا جو اعلان کیا ہے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آر اشوک نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کی طرف سے کاغذات نہ دکھا نا ہی بہتر ہے۔ ان کو ووٹر لسٹ سے بھی اپنا نام خارج کرلینا چاہیے۔ اگر وہ ایساکریں گے تو ہم ان کی تہنیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سدارامیا اس ملک کو بنگلہ دیش اور پاکستان میں بدلنے پر تُلے ہوئے ہیں۔منگلورو ایئر پورٹ پر بر آمد ہونے والے بم کے تعلق سے شکوک و شبہات کا اظہار کرنے پر کمارا سوامی کو بھی لتاڑا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات سے پولیس کے حوصلے پست ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا بم دھماکے کرنے والے چاہے جس مذہب سے تعلق رکھتے ہوں وہ دہشت گرد ہی ہوتے ہیں۔اقلیتوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے کماراسوامی جیسے لوگوں کا اس طرح بیان بازی کرنا درست نہیں ہے۔ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ آنے والے دنوں میں عوام ان کی پارٹی کو اس کے لئے ضرور سبق سکھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...