خلیج سے واپس لوٹنے والوں کو کاروار میں کیاجائے گا کوارنٹین۔ پہلے مرحلے میں آئیں گے 3000افراد

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 1:05 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

کاروار،3؍مئی (ایس او نیوز) خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ملک میں واپس لانے کے لئے مرکزی حکومت تیاریاں کررہی ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بحریہ کے جہازوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں دبئی سےتین ہزار مسافروں کو لایا جائے گاجو کرناٹکا، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے باشندے ہونگے۔اور ان سب کو کاروار اور منگلورو کی بندرگاہوں پر اتارا جائے گا۔

جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس میں سے تقریباً 1000مسافروں کو کاروارمیں اور بقیہ مسافروں کو منگلورو میں کوارنٹین کیا جائے گا۔چونکہ ممبئی اور گجرات میں کورونا کی وباء شدت اختیار کرگئی ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اس لئے ان علاقوں کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ لہٰذاماناجارہا ہے کہ خلیج سے لوٹنے والے مسافروں کو ان ریاستوں میں اتارنے سے مزید خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔جہاں تک گوا اور مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی بات ہے ان لوگوں کو گوا کی بندرگاہ پر اتارے جانے کی توقع ہے۔

 کاروار میں جن لوگوں کو اتارا جائے گا ان میں سے زیادہ تر لوگوں بحری اڈے پر دستیاب سہولت میں کوارنٹین کیے جانے کی بات سننے میں آرہی ہے۔ ریاست میں تاحال کورونا متاثرین کی تعداد 600 ہے جس پر قابو پانے کی جان توڑ کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن اس دوران ہزاروں لوگ جب بیرونی ممالک سے وطن لوٹ آئیں گے تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کی صحت کی نگرانی، طبی جانچ اور وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے اقدامات بڑے پیمانے پر کرنے ہونگے جو سرکاری افسران کے لئے ایک نیا سر درد ثابت ہونے جارہا ہے۔

 کاروار میڈیکل کالج اسپتال کی لیباریٹری میں اب کووِڈ 19کی جانچ کرنے کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے ایک دو گھنٹے کے اندر ہی جانچ رپورٹ مل جائے گی۔ اور علاج کے لئے بھی خصوصی وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ خلیجی ممالک سے کاروار بندرگاہ پر مسافروں کے اترنے کے بعد ان کی ابتدائی جانچ کی جائے گی اور پھر انہیں کاروار میں ہی کوارنٹین کرنے یا پھر ان کے اپنے مقامات پر لے جاکر28دن کے لئے کوارنٹین کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا، اس کے بارے میں ابھی قطعی طور پر کوئی بات معلوم نہیں ہوئی ہے۔گلف سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق تاحال تقریباً 1.5لاکھ لوگوں نے ملک واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے جس کے لئے انہوں نے آن لائن رجسٹریشن کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...