اب بنگلورو سے لوٹنے پر بھی کرنا ہوگا کورونا ٹیسٹ۔ ضلع شمالی کینرا کے ڈی سی نے جاری کیا حکم 

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2020, 12:04 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،28؍جون (ایس او نیوز) اب تک دوسری ریاستوں اور بیرون ملک سے ضلع شمالی کینرا میں لوٹنے والوں کے لئے کوارنٹین اور کووِڈ جانچ کرنا لازمی تھا۔ لیکن اب بنگلو رو میں کورونا روز افزوں پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے کہ اب بنگلورو جاکر واپس لوٹنے والوں کے لئے بھی سرکاری اسپتال میں پہنچ کر کورونا ٹیسٹ کرنا ضروری ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے یلاپور کے ایک سرکاری بس کنڈکٹر کو بنگلورو جاکر واپس لوٹنے کے بعد کورونا کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور اس کا رابطہ بہت سارے لوگوں سے ہوجانے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کو بہت زیادہ پریشانی لاحق ہوگئی تھی۔اس کے علاوہ منگلورو جاکر واپس لوٹنے والے انکولہ کے ایک شخص کی رپورٹ جمعہ کے دن پوزیٹیو آگئی ہے۔ یہ شخص بھی رپورٹ آنے سے پہلے مرض کے تعلق سے بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمٹہ اور انکولہ کے کئی علاقوں میں گھومتا پھرتا رہا تھا۔ان دونوں معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پرفیصلہ کیا ہے کہ بنگلورو سے لوٹنے والوں کے لئے جانچ کو لازمی کردیاجائے۔اس سلسلے میں تمام تعلقہ جات میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔بنگلورو سے واپس لوٹنے بس پر جو لوگ ضلع میں پہنچیں گے انہیں چاہیے کہ فوری طور پر سرکاری اسپتال جائیں اور وہاں پر اپنی جانچ کروائیں۔ اسپتال میں جانچ کے بعد گھرجانے والوں میں اگر مرض کی علامات پیدا ہوئیں تو جلدا زجلد انہیں اسپتال لاکر آئسولیشن میں رکھنے کا کام کیا جائے گا تا کہ یہ مرض پھر دوسرے لوگوں میں پھیلنے نہ پائے۔

اس کے علاوہ صرف بنگلورو ہی نہیں بلکہ ضلع کے باہر کے جن مقامات سے بھی لوگ یہاں آئیں گے ان کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری ٹاسک فورس کے اراکین، تعلقہ انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کے علم لانے کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔ جو لوگ ضلع کے اندر ہی کسی ایک مقام پر قیام کرنے کے بعد دوسرے گاؤں میں چلے آئے ہوں ان لوگوں کی بھی نگرانی کرنے اور ضلع انتظامیہ کو معلومات فراہم کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...