ہم بھارتی لوگ آر ایس ایس سازش کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں : منگلورو سی اے اے اور این سی آر احتجاجی جلسے سے حقوق انسانی کے جہدکار ہرش مندر کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2020, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو  :16؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)ہم بھارتیوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنےکی کوشش جاری رہتے ہم متحد ہوئے ہیں۔ ہمیں نفرت کی سیاست نہیں چاہئے، ہمیں تقسیم کرنےو الے قانون کی ہمیں ضرورت نہیں ہونے کاخیال ظاہر کرتے ہوئے  موظف آئی اے ایس آفیسر ’وی دی پیوپل آف انڈیا ‘ کے نمائندے ہرش مندر نے آر ایس ایس کی سازش کے خلاف بھارتی لوگ کھڑےہونے کا مرکزی ، ریاستی حکومتوں اور آر ایس ایس کو انتباہی پیغا م دیا۔

وہ یہاں 15جنوری 2020بروز بدھ کو  مرکزی حکومت کے مجوزہ قانون سی اے اے ، این سی آر اور این پی آر کے خلاف دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے دی مسلم سنٹرل کمیٹی کی قیادت میں مساوی اذہان کی تنظیموں کے اشتراک سے منگلورو کے اڈیار کنّور میدان میں  منعقدہ احتجاجی اجلاس میں شریک ہوکر لاکھوں عوام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ رام مندر ہوگیا، کشمیر ہوگیا ، اب ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے لئےاقتدار پر بیٹھے حکمرانوں نے  ہمیں ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے سیاہ قانون کو نافذ کرنے آگے بڑھے ہیں ، اس کا سبھی ہندوستانیوں کو شعور ہونےکی بات کہی۔

ہمارا گاندھی جی ، امبیڈکر ، مولانا آزاد ، نیتاجی کا انسانیت والا بھارت ہے، ہمارے دستور کے مطابق یہاں سب کو جینےکا مساوی حق ہے ، ہمارا دستور ہمیں شخصی آزادی کے ساتھ ہماری پسند کے دھرم پر عمل آوری کی آزادی بھی دی ہے۔ ہماری یہ جدوجہد صرف دو قوانین کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ جدوجہد 100برس پہلے ہی شروع ہوئی تھی پچھلے کچھ برسوں سے جدوجہد سرد خانے میں تھی اب دوبارہ اس کو زندگی ملنےکی بات کہی۔ انہوں نے آر ایس ایس پر کڑا وار کرتےہوئے کہا کہ ہندو راشٹر بنانے کے لئے آر ایس ایس نے متعلقہ قوانین کے ذریعے سازش رچے جانے کا الزام لگایا۔ یہ جدوجہد کتنے دن جاری رہے گی ہمیں علم نہیں ہے ، مگر ہم سب کو متحد و متفق ہونا ہے کہ’ ہم کوئی دستاویز نہیں دکھائیں گے ‘۔یہی ہمارے جدوجہد کا اصل ہتھیار ہونے کاہرش مندر نے خیال ظاہر کیا۔

’’میر ادھرم انسانیت ہے۔اگر حکومت  دھرم کی بنیاد پر میری شناخت کے لئے مجھ سے دستاویزات مانگتی ہے تو میں میرے مسلمان بھائیوں کو علاحدہ کرنے والے  اس  قانون کے سرکاری دستاویزت میں مسلم دھرم لکھواؤنگا۔ بغیر دستاویزات کے میرے  بھائیوں کو ڈٹنشن سنٹر کو بھیجا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ چلا جاؤنگا۔جس طرح مہا تماگاندھی کے ذریعے عدم تعاو ن کی تحریک چلی تھی اسی کی طرح  ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہماری شہریت ثابت کرنے دستاویزات پوچھیں گے تو ہم نہیں بتائیں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ہماری جدوجہد مشتعل ہوکر فساد ہو، اس سلسلےمیں ہم چوکنا رہیں۔ دلوں میں محبت کا چراغ جلائے رکھیں اور دستور کی کی جئے کار کریں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...