مودی حکومت میں مہنگائی عروج پر، اشیائے خوردنی کی شرحِ مہنگائی 14 فیصد درج

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2020, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی)  سبزیوں اور دالوں کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان دسمبر 2019 میں خردہ مہنگائی کی شرح ساڑھے پانچ سال کی اعلیٰ سطح 7.35 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ اشیائے خوردنی کی شرحِ مہنگائی 6 سال سے زیادہ کے اعلیٰ ترین سطح 14.2 فیصد پر رہی۔ مجموعی خردہ مہنگائی کی شرح مسلسل پانچویں ماہ بڑھی ہے۔ گذشتہ دسمبر میں اس کی سطح جولائی 2014 کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔ کھانے پینے کی چیزوں کی شرحِ مہنگائی مسلسل 10 ویں ماہ بڑھی ہے جبکہ فروری 2019 میں یہ منفی تھی۔ یہ نومبر 2013 کے بعد عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ملک میں کساد بازاری (مندی) کی بات حکومت قبول کرچکی ہے لہٰذا اب اس کے لیے یہ اعداد وشمار بے حد تشویشناک ہیں۔ مودی حکومت کی مدت کار میں پہلا موقع ہے جب کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں اس قدر بڑھی ہیں۔ مرکزی شماریات کےدفتر (این ایس ایس او) سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019 میں سبزیوں کی شرحِ مہنگائی 60.50فیصد رہی۔ اس کا مطلب ہے کہ دسمبر 2018 کے مقابلے گذشتہ ماہ سبزیوں کی قیمت 60.50 فیصد بڑھی۔ دالوں اور ان سے بننے والی چیزوں کی مہنگائی کی شرح 15.44 فیصد رہی۔

یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب خردہ اشیاء کی شرحِ مہنگائی دہائی میں رہی ہے۔ نومبر 2019 میں کھانے پینے کی چیزوں کی شرحِ مہنگائی 10.01 فیصد رہی تھی۔ ایک سال پہلے دسمبر 2018 میں یہ شرح 2.65 فیصد منفی تھی۔ خردہ مہنگائی کو شامل کرتے ہوئے مجموعی طورپر نومبر 2019 میں 5.54 فیصد اور دسمبر 2018 میں 2.11 فیصد تھی۔

دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لوگ دسمبر 2018 سےمسلسل مہنگائی کے سبب پریشان ہیں۔ خردہ مہنگائی کی شرح دیہی علاقوں میں 7.26 فیصد اور شہری علاقوں میں 7.46 فیصد رہی۔ خردہ مہنگائی کی شرح دیہی علاقوں میں 12.97 فیصد اور شہری علاقوں میں 16.12 فیصد تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...