بلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو نتیجہ کچھ اور ہوتا: وارٹ کوہلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st July 2019, 12:59 PM | اسپورٹس |

برمنگھم،یکم جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں انگلینڈ کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اگر بلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہر کرتی تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو اتوار کے روز عالمی کپ کے 38ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 31 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ (انگلینڈ کے کھلاڑی) ایک وقت 360 کے نزدیک جا رہے تھے لیکن ہم نے انہیں پہلے ہی روک دیا۔ اگر ہم بلے کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ میرا خیال ہے کہ جب رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا کریز پر موجود پر تھے تو اس وقت ہمارے پاس موقع تھا لیکن ہم نے لگاتار وکٹ کا گنوانا جاری رکھا، جس کی وجہ سے بڑے اسکور حاصل نہیں کیا جا سکا۔ اس جیت کا پورا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے۔

میزبان انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں ساتھ وکٹ پر 337 رنوں کا اسکور بنایا اور پھر ہندوتان کو 50 اوورں میں 5 کٹ پر 304 رنوں تک محدود رکھا۔ سال 1992 کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب عالمی کپ کے کسی میچ میں انگلینڈ نے ہندوتان کو مات دی ہے۔

کپتان نے کہا، ’’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ایم ایس دھونی نے باؤنڈری حاصل کرنے کے لئے حقیقت میں سخت محنت کی لیکن حریف ٹیم کے گیندبازوں نے بہتر گیندبازی کی۔ اب ہمیں اگلے میچ کے بارے میں سوچنا ہوگا اور اس میں سدھار کرنا ہوگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...