کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے سابقہ حیثیت بحال کرنا ضروری: فاروق عبداللہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 10:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے منگل کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ امن کے لئے 5 اگست 2019 سے قبل کشمیرکی حیثیت بحال کی جائے، اسپیکر اوم برلا نے ہاؤس ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب ایوان میں سکون قاِئم کرنے کے لئے زراعت سے متعلق بلوں پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اختصار کے ساتھ اپنی بات کرنے کا موقع دے رہے تھے تو اسی دوران نیشنل کانفرنس کے رہنما نے بھی خطاب کے لئے ہاتھ اٹھایا۔ اسپیکر نے محسوس کیا کہ ایوان کے سینئر قائدین ہنگامہ بند کرنے کے بارے میں اپنی بات رکھیں گے، لہذا عبد اللہ کو مائک پر بولنے کا موقع دیا گیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ "کشمیر میں جب تک 5 اگست سے پہلے کی صورتحال بحال نہیں ہوتی، تب تک وہاں امن بحال نہیں ہوسکتا ہے۔" وہ کچھ اور بھی کہتے لیکن اس دوران ان کا مائک بند ہو گیا اور شور کے درمیان کچھ بھی نہیں سنا گیا۔ عبداللہ کا مطلب جموں و کشمیر میں قیام امن کے لئے دفعہ 370 کی بحالی تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ریاست کو دیئے گئے خصوصی حقوق واپس لے لئے گئے تھے۔ تب وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اب یہ ریاست بھی ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ایک ریاست بن چکی ہے اور اس کے پاس کوئی اضافی حقوق نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...