کرناٹک میں ریزارٹ سیاست لوٹ آئی، کمارسوامی کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلہ پر باعث ارکان اسمبلی کو ریزارٹس میں رکھنے کا بی جے پی کا فیصلہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 11:48 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،13؍جولائی (ایس او نیوز)کرناٹک میں ریزارٹ سیاست واپس آئی ہے۔ جاریہ سیاسی بحران کے پیش نظر ریاست کے 224میں  بیشتر ارکان اسمبلی ہفتہ کے اواخر میں ایک ریزارٹ یا دوسرے ریزارٹ میں ٹہریں گے او ران کے متعلقہ حلقوں میں نہیں رہیں گے۔

اسٹیٹ بی جے پی نے آج یہ طئے کیا ہے کہاس کے ارکان اسمبلی کو دو تفریح گاہوں رمادا اور سائی لیلا میں منتقل کردیا جائے کیوں کہ چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حیران کردیا ہے۔ کمار سوامی نے آج اعلان کیا کہ وہ باغی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے باعث پیدا شدہ الجھن کو دور کرنے کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے جبکہ  پر زور الفاظ میں کہا کہ وہ ’’ہر چیز کے لئے تیار ہیں‘‘ ریاستی اسمبلی میں یہ اعلان کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ انہوں نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے رضا کارانہ فیصلہ کیا ہے اور وضاحت کی کہ ایوان میں تائید حاصل ہونے پر ہی وہ چیف منسٹربرقرار رہ سکتے ہیں۔کوئی جو کھم مولے بغیرکانگریس اور جنتادل ایس میں بھی ان کے ارکان اسمبلی کو ریزارٹس میں رکھنے کے لئے معقول منصوبہ بنائے ہیں۔

 قبل ازیں موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب تین  باغی کانگریس و جنتادل اراکن اسمبلی آج اسپیکر کرناٹک اسمبلی کے آر رمیش کمار کے سامنے حاضر ہونے میں ناکام رہے۔ انہوں نے جنہوں نے ان  کو استعفوں کے بارے میں شخصی سماعت کے لئے طلب کیا تھا۔ اسپیکر نے 9؍جولائی کو متذکرہ تینوں ارکان اسمبلی کو کہا تھا کہ وہ شخصی سماعت کے لئے جمعہ کو3بجے سہ پہر اور 4بجے شام کے دوران ان کے دفتر پر حاضر ہوں ۔ ان ارکان اسمبلی میں جنتادل ایس کے نارئنا گوڑا اور کانگریس کے آنند سنگھ و پرتاب گوڑا پاٹل شامل ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تاہم ان میں سے کوئی بھی حاضر نہیں ہوا جبکہ گوڑا اور پاٹل اور دیگر باغیوں کے ساتھ ممبئی میں ہیں آنند سنگھ معلوم ہوا کہ گوا کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں دن میں اسپیکر نے رپورٹرس سے کہا تھا ’’ اگر وہ آئے تو میں کارروائی شروع کردوں گا۔ ‘‘ یہ تینوں ارکان اسمبلی حکمران کانگریس۔ جنتادل اتحاد کے 13اسمبلی کے پہلے بیاچ کا حصہ ہیں جو گذشتہ ہفتہ کے دن اسمبلی سے مستعفی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے مخلوط حکومت کو بہت بڑا دھکا پہنچا تھا۔ بعد ازاں دیگر تین ارکان اسمبلی میں سے صرف 5ارکان اسمبلی کے استعفیٰ کے مکتوبات کو مناسب فارمٹ میں بتایا تھا۔ گوڑا ، پاٹل اور سنگھ کے علاوہ کے گوپالیا (جنتادل ایس ) اور راما لنگاریڈی (کانگریس ) کے مکتوبات صحیح پائے گئے تھے۔

انہوں نے بعد ازاں گوپالیا اور ریڈی کی سماعت کے لئے15جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ دوسروں سے کہا تھا کہ وہ ان کے استعفیٰ مناسب طور پر داخل کریں۔ 10ارکان اسمبلی جنہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع ہو کر یہ الزام عائد کیا تھا کہ اسپیکر ان کے استعفوں کو قبول نہیں کررہے ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جمعرات کے دن ان کے سامنے حاضر ہوئے تھے اور استعفیٰ کے نئے مکتوبات پیش کئے تھے۔ ارکان اسمبلی کی ان سے ملاقات کے بعد اسپیکر نے استعفیٰ پر کوئی فوری فیصلہ کو خارج از بحث قرار دیا تھا جب یہ معاملہ آج زیر سماعت آیا عدالت عظمیٰ نے اسپیکر کو استعفوں کے ساتھ ہی ساتھ ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ 16؍ جولائی تک نہ کرنے کا حکم دیا اور ان سے کہا کہ وہ اس وقت تک یہ فیصلہ کرنے سے گریز کریں۔   

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...