شمالی کینرا میں زمین کی ملکیت سے متعلق مسائل حل کیے جائیں۔ ریوینیو وزیر سے شیو رام ہیبار کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 12:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 26؍جنوری (ایس او نیوز) شمالی کینرا ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبارنےریوینیو وزیر آر اشوک سے مطالبہ کیا کہ ضلع میں زمین کی ملکیت سے متعلق ای۔پراپرٹی، ہاڈی، فارم نمبر 3 وغیرہ کے مسائل جلد حل کیے جائیں۔

منی ودھان سودھا کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے شیورام ہیبار نے کہا کہ ای۔پراپرٹی کا قانون ضلع کے عوام  کے لئے بہت سے مسائل کا سبب بن گیا ہے، اس لئے شمالی کینرا کو اس قانون سے مستثنیٰ کردیا جائے۔ اسی طرح بہت سے لوگ ہاڈی، کومکی، اسکیم لینڈ وغیرہ پر رہائش پزیر ہیں۔ اس سرکاری زمین پر کھیتی باڑی کرنے والے ان لوگوں کو زمینی حقوق والے دستاویز دئے جائِیں گے تو بڑی سہولت ہوگی۔

شیورام ہیبار نے بتایا کہ کاروار میں ضلع ایڈمنسٹریٹیو آفس کے لئے 25 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اور تمام تعلقہ جات میں منی ودھان سودھا تعمیر کرنا منظور کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی اپنے خطاب کے دوران ای۔پراپرٹی کا مسئلہ اٹھاتے  ہوئے کہا اس کے عوام کوبہت دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس لئے اس قانون کو آسان بنایا جانا چاہیے۔

اس مسئلہ بولتے ہوئے وزیر مالگزاری آر اشوک نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں ای۔ پراپرٹی قانون سے درپیش مسائل سے ضلع انچارج وزیر اور اراکین اسمبلی  نے مجھے آگاہ کیا ہے۔ میری بھی خواہش ہے کہ اس مسئلہ کو حل کیا جانا چاہیے۔ میں عوامی مفادات کے حق میں ہوں۔ لیکن اس میں کچھ پیچیدگیاں ہیں، انہیں حکومتی سطح پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔