مینگلورو ڈپٹی کمشنر ششی کانت سینتھل کیوں ہوئے مستعفی؟ انگریزی اخبار کو دیئے گئے انٹرویوکے اقتباسات

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 1:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

مینگلورو، 9؍ستمبر (ایس او نیوز) ملک کے بدلتے  ہوئے حالات سے بدل ہو کر جمعہ کو مستعفی ہونے والے مینگلور کے ڈپٹی کمشنر ششی کانت سینتھل نے  واضح کیا ہے کہ کنن گوپی ناتھن کی طرح ان کے استعفے کی بھی ایک بڑی وجہ کشمیر میں عائد کی گئی پابندیاں ہی ہیں۔ وہ ملک میں بڑھ رہے جنونی نیشنلزم سے بھی فکر مند ہیں اور محسوس کرتے  ہیں کہ ہندوستان فسطائیت کی شدید یلغار کی زد پر ہے۔ معاصر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز سے ہونے والی ان کی گفتگو کو معروف اُردو اخبار انقلاب نے شائع کیا ہے، جسے یہاں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے:

آپ کے استعفیٰ کی اصل وجہ کیاہے؟  
میں نے اپنے نوٹ میں اس کی وضاحت کی ہے کہ قومی سطح پر جو کچھ ہورہا ہے اس نے مجھے سروس سے علاحدہ ہونے پر مجبور کیا ہے۔ یہ محض ریاست سے جڑا ہوا معاملہ نہیں ہے، ملک میں اس وقت جس طرح کی سیاست تھوپی جارہی ہے وہ میرے لئے بہت پریشان کن ہے۔ میرے خیال سے کشمیر میں آرٹیکل 370 ؍ کو بے اثر کیا جانا اس کا نقطہ عروج ہے ۔

کیا آپ کے ذہن میں یہ سب دھیرے دھیرے جمع ہورہا تھا؟ 
ہاں یہ کافی دنوں سے ذہن میں اکٹھا ہورہا تھا مجھے زمینی سطح کا کافی تجربہ ہے۔ میں کافی عرصے سے سیاسی ایجنڈے اور پیش قدمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ میرے خیال سے یہ ملک پر فسطائیت کی یلغار ہے۔  لوگ جنونی نیشنلٹ ہوگئے ہیں۔ اب لوگ دانشورانہ مباحثوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتے ۔ میں بیورو کریسی میں بیٹھا رہ کر یہ سب کچھ نہیں دیکھ سکتا ۔ اگر مجھے اس سلسلے میں کچھ کرنا ہے تو نو کر شاہی سے باہر آنا پڑے گا۔ اسی وجہ سے میں نے استعفیٰ دیا ہے۔  

تو پھر آپ نے یہ کیوں کہا کہ یہ آپ کا ذاتی فیصلہ ہے؟ 
حکومت کو جو کرنا ہے اور جو وہ بہتر سمجھتی ہے اُسے  وہ کررہی ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ یہ میرے مزاج سے میل نہیں کھاتا ۔ یہ اس نظریے کی روح کی بھی منافی ہے جس کے ذریعہ ہم نے اس ملک کو تعمیر کیا ہے۔ میری ذاتی قدریں اور میں نے آئین کو جس طرح سے سمجھا ہے اس سے وہ سب کچھ میل نہیں کھاتا جو اس وقت ملک میں ہورہا ہے۔ جو کچھ ہورہا ہے ، ممکن ہے کہ وہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو مگر آئین کی ایک تمہید بھی ہے، جو آئین کے مقاصد اور اس کی بنیادی قدروں کو واضح کرتا ہے۔ میں جب موجودہ جیزوں کو آئین کی بنیادی قدروں کو ملحوظ رکھ کر دیکھتا ہوں یہ دونوں میری نظر میں میل نہیں کھاتے ، اس لئے یہ میرا ذاتی معاملہ بن جاتا ہے۔ 

میرا یہ نظر یہ صحیح ہے یا نہیں اس پر بحث ہوسکتی ہے۔ میرے نظریات جب میل نہیں کھاتے تو پھر میرے پاس دو ہی متبادل بچتے ہیں ، یا تو میں اپنا نظریہ بدل لوں یا پھر کام ۔ تو اس لئے میں نے ملازمت ترک کردی۔ 

اب مستقبل کے بارے میں آپ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ 
یقینی طور پر بہت سے  لوگوں اور گروپس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں جانتا ہوں کہ اس فسطائی فریم ورک  میں سب سے بڑا ایجنڈہ یہی ہوگا کہ کسی بھی دانشورانہ مباحثے  کو اور اداروں کو سبوتاژ  کیا جائے۔ تاریخ نے اس کو کئی بار ثابت  کیا ہے۔ جو کچھ ہورہا ہے وہ نیا نہیں ہے۔ 

شاہ فیصل نے اپنی سیاسی پارٹی بنائی۔ کیا آپ بھی انہی خطوط پر کچھ سوچ رہے ہیں؟ 
ابھی تو میں جو کچھ سوچ رہا ہوں اس سے عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں اور انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے آس پا س کیا ہورہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اسے سمجھ نہیں پارہی ہے۔ وہ سمجھ رہے  ہیں کہ یہ حب الوطنی کا نقطہ نظر ہے۔ 

استعفیٰ کی وجہ بیورو کریسی کے مسائل ہیں، جیسے تنخواہوں میں اضافہ یا پھر اس کا تعلق صرف آرٹیکل 370 ؍ سے ہے ؟
صرف آرٹیکل 370 ؍ اس کی وجہ نہیں ہے۔ میں اس کو محدود نہیں کرنا چاہتا ۔ مگر ہاں یہ نقطہ عروج ضرور ثابت ہوا ہے۔ یہ بڑا ہی خوفناک سا معلوم ہوتا ہے ۔ انتظامی امور میں ہمارے پاس حفظ ماتقدم کے طور پر کچھ اختیارات ہوتے ہیں۔ جب ہم کچھ چیزوں کو روکنے کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144؍ کا استعمال کرتے ہیں تو بڑی بے چینی رہتی ہے کہ کتنے وقفے کیلئے کریں۔ اگر یہ پابندی محض 12؍ گھنٹے کی ہو تب بھی یہ بے چینی لگی رہتی ہے کہ ہم لوگوں کے بنیادی حقوق کیسے سلب کرسکتے ہیں ۔ (کشمیر میں ) 30؍ دن سے زائد ہورہے ہیں ، نہ کوئی رابطہ ہے نہ کچھ۔۔۔۔ تصور کیجئے کہ اگر ہمارے ساتھ ایسا ہو تو ۔۔۔ ایسے فریم ورک میں ادارے  کمزور پڑیں گے اور جو لوگ آوازیں اٹھائیں گے انہیں ڈرایا دھمکایا جائے گا۔ میں یہ سب کچھ صرف کشمیر کے پس منظر میں نہیں کہہ رہا ہوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...