بی بی ایم پی وارڈز ریزرویشن فہرست کو قطعیت ،حکومت فہرست مکمل کرنے عدالت سے مزید وقت طلب کر سکتی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2022, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جولائی(ایس او  نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے لئے انتخابات کا عمل شروع کرنے سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا الٹی میٹم جمعہ کو ختم ہو نے کی وجہ سے بی بی ایم پی 243وارڈز کی ریزرویشن فہرست کو قطعیت دے کر عوامی اعتراض ات طلب کرنے ریاستی حکومت تیاری کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمعہ کو بی بی ایم پی انتخابات کے سلسلہ میں عرضی پر سماعت ہونے والی ہے،اس دوران بی ابی ایم پی کو انتخابات کے لئے کی جانے والی تیاریوں کے تعلق سے حکومت کو اطلاع فراہم کرنا ہے اس طرح حکومت بی بی ایم پی وارڈز ریزرویشن کامسو دہ جاری کر سکتی ہے۔

اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل جسٹس بھکتا وتسلیم کمیٹی نے ریزرویشن فہرست تیار کر لی ہے،لیکن حکومت فہرست شائع کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ ریزرویشن کے سلسلہ میں بنگلورشہر حدود کے بی جے پی اراکین اسمبلی نے اجلاس طلب کر کے اپنے حلقہ کے حدود پر وارڈز ریزرویشن کے تعلق سے فہرست تیار کر کے وزیر اعلیٰ کو سونپی ہے۔

اطلاع کے مطابق جسٹس بھکتا وتسلم کمیٹی کی جانب سے تیار ریزرویشن فہرست میں بنگلور حدود کے اراکین اسمبلی کی رائے کے مطابق چند تبدیلیاں کرتے ہو ئے ریزرویشن مسودہ تیار کرنے کے امکانات ہیں اور عوامی اعتراضات کے لئے15دنوں کا وقت دیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتا یا کہ حکومت سپریم کورٹ میں بی بی ایم پی انتخابات کی تیاری کے لئے کم سے کم ایک ماہ کا وقت طلب کر سکتی ہے۔

گزشتہ دو ماہ قبل سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ابتک ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سپریم کورٹ میں پیش کر کے ریزرویشن کے لئے وقت طلب کر سکتی ہے۔ حکومت کی گزارش کے تحت اگر عدالت اجازت دے تو اکتوبر یا نومبر کے پہلے ہفتہ میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔