پٹنہ : دنیا میں پہلی بارفوجی خدمات میں جنس ثالث ( خواجہ سرا) کیلئے ریزرویشن

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 11:49 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،17؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) صلاحیت  اور استعداد کے دم پر جنس ثالث(زنخا، یا خواجہ سرا) بینکنگ سمیت متعدد شعبوں میں پہنچ چکے ہیں ، اب یہ جنس ثالث ( خواجہ سرا)وہ بہار پولیس کانسٹیبل اور اے ایس آئی کا عہدہ بھی حاصل کر سکیں گے اور دوسرے پولیس اہلکاروں کی طرح ترقی و مراعات کے حامل ہوں گے۔

محکمہ داخلہ نے بہار پولیس میں جنس ثالث (زنخا ، خواجہ سرا)امیدواروں کی تقرری کے لئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صوبہ بہار دنیا کی پہلی ریاست بن گئی ہے ، جہاں سرکاری ملازمت میں، خاص طور پر سیکورٹی کے شعبہ میں جنس ثالث (زنخا خواجہ سرا ) کو ریزرویشن دیا ہے۔ اب خواجہ سرا پولیس انڈر انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدوں پر براہ راست تقرری کے لئے درخواست میں استعمال کی جاسکتی ہے۔نوٹس میں ان کی تقرری سے متعلق ہر قسم کی تجاویز کی واضح کردی گئی ہے۔

اس کے مطابق معمول کے ساتھ جب بھی تقرری کے درخواست طلب کی جائے گی، ہر 500 آسامیوں پر 1 اسامی ان کے لئے مخصوص ہوگی اور اس کا ذکر اشتہار میں واضح طور پر کیا جائے گا۔ اگر ان سے درخواست موصول نہیں ہوئی تو یہ 1 عہدہ عام امیدواروں کے ذریعہ پر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

عدلیہ پر ’مخصوص گروپ‘ کا دباؤ، فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش! 600 وکلا کا چیف جسٹس کو مکتوب

ملک کے 600 سے زیادہ وکلاء بشمول سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور پنکی آنند نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے نام مکتوب تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ’مخصوص گروپ‘ مبینہ طور پر ملک میں عدلیہ کو کمزور کرنے میں مصروف ہے!

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...