بھٹکل تحصیلدار آفس میں بارش کے نقصانات سے بچنے امدادی سنٹر کی شروعات
بھٹکل:20؍جولائی (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ بھر میں بہتر بارش ہورہی ہے، اس کےساتھ ساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں اچانک کوئی حادثات بھی پیش آتے ہیں۔ ان حادثاتی مواقع پر عوام کوفوری امداد و راحت پہنچا کر نقصانات سے بچانے کے لئے بھٹکل تحصیلدار دفتر میں امدادی مرکز (ہیلپ سنٹر) کی شروعات کی گئی ہے۔
آفات سماوی سے متعلقہ مسائل پیش آنے پر ہیلپ سنٹرکے ٹیلفون نمبر 08385-226422پررابطہ کرتے ہوئے حالات کی اطلاع دینے اور سرکاری سہولیات سے استفادہ کرنے کی بھٹکل تحصیلدارنے پریس ریلیز میں اپیل کی ہے۔