سعودی عرب کے مرد وخواتین شہریوں سے فوج میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st February 2021, 7:52 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 21  فروری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت دفاع نے مسلح افواج اور اس کی متفرق ذیلی شاخوں میں مرد وخواتین کی شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔ یہ بھرتی سپاہی سے لے کر سارجنٹ رینک تک کے لئے کھولی جا رہی ہے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت دفاع  کے پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا کر بھرتی کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ اعلان میں بھرتی کے خواہش مند درخواست گذاروں کے لیے مقرر کردہ شرائط بھی بیان کی گئی ہیں۔

بھرتی کے خواہش مند مرد وخواتین امیدواروں کے لیے سعودی شہری ہونا ضروری ہے۔ تاہم ایسا کوئی شہری جو اپنے والد کی بیرون ملک ملازمت میں اس کے ساتھ دوسرے ملک میں رہ چکا ہو وہ بھی درخواست دینے کا اہل ہے۔ درخواست گذار کو دیگر دستاویزات کے علاوہ کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ کسی جرم یا قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب فرد کی درخواست قابل غور نہیں ہو گی۔ امیدواروں کی کم سے کم عمر 17 اور زیادہ سے زیادہ 40 سال مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کسی غیر ملکی سے شادی کرنے والا امیدوار فوج میں ملازمت کا اہل نہیں ہو گا۔ امیدوار کسی دوسرے سرکاری محکمے کا ملازم نہ ہو۔ اسے کسی عسکری سروس سے نکالا نہ گیا ہو۔ امیدوار کا قد 160 سینٹی میٹر ہو اور وہ عسکری شعبے میں خدمات انجام دینے کے لیے طبی طور پر مکمل فٹ ہو۔ امیدوار کے لیے فوج میں‌ بھرتی سے قبل اہلیت جانچنے کے تمام امتحانات پاس کرنا بھی لازمی ہیں۔

خواتین امیدواروں کے لیے دیگر شرائط وہی ہیں تاہم ان کے لیے عمر کی حد 21 سے 40 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ ملازمت کی خواہش مند خواتین کا قد 155 سینٰٹی میٹر ہونا چاہئے ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی شاخوں میں سعودی عرب کی شاہی بری فوج، شاہی سعودی عرب کی شاہی ایئر ڈیفنس فورسز، شاہی سعودی فضائیہ، شاہی سعودی بحریہ، سعودی شاہی اسٹریٹجک میزائل فورس اور جنرل ایڈمنسٹریشن میں بھرتیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...