ٹی آر پی گھوٹالہ: برے پھنسے ارنب! پارتھو داس گپتا نے40لاکھ روپے لینے کا کیا اعتراف

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 10:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی آر پی گھوٹالہ کو لے کر ممبئی پولیس کی تفتیش جاری ہے اور اس درمیان ’ریپبلک ٹی وی‘ کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کیلئے بری خبر سامنے آ رہی ہے- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارک کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر پارتھو داس گپتا نے ممبئی پولیس کو دیئے گئے ایک تحریری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ارنب نے انھیں ریٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے لاکھوں روپے دیئے تھے-

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ میں اس تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پارتھو داس گپتا نے جو تحریری بیان ممبئی پولیس کو دیا ہے اس میں ارنب گوسوامی سے 12 ہزار ڈالر ملنے اور پھر3 سال کے دورانیہ میں مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے ملنے کا اعتراف کیا گیا ہے - ٹی آر پی میں چھیڑ چھاڑ کی یہ جانکاری اس سپلیمنٹری چارج شیٹ سے ملی ہے جو ٹی آر پی گھوٹالہ معاملہ میں پولیس کے ذریعہ داخل کی گئی ہے-بتایا جاتا ہے کہ ممبئی پولیس نے 11 جنوری کو 3600 صفحات پر مبنی سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں بارک فورنسک آڈٹ رپورٹ بھی شامل تھی-

علاوہ ازیں پارتھو داس گپتا اور ارنب گوسوامی کے درمیان ہی واٹس ایپ چیٹ بھی اس چارج شیٹ میں شامل ہے- چارج شیٹ میں بارک کے سابق ملازمین کے علاوہ کیبل آپریٹر سمیت کل 59 لوگوں کے بیانات شامل کیے گئے ہیں -انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں کئی نیوز چینل، مثلاً ریپبلک ٹی وی، ٹائمز ناؤ اور آج تک کیلئے بارک کے سرکردہ افسروں کے ذریعہ مبینہ ٹی آر پی چھیڑ چھاڑ اور ریٹنگ کی فکسنگ کی بات کی گئی ہے- پارتھو داس گپتا، رومل رام گڑھیا، وکاس کھن چندانی کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل ہوئی ہے، اس سے قبل 12 لوگوں کے خلاف نومبر میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی- دوسری چارج شیٹ کے مطابق داس گپتا کا بیان کرائم انٹلیجنس یونٹ نے 9 دسمبر کو ریکارڈ کیا تھا-داس گپتا کے بیان کے مطابق ”میں ارنب گوسوامی کو سال 2004 سے جانتا ہوں - ہم ’ٹائمز ناؤ‘ میں ایک ساتھ کام کیا کرتے تھے- میں نے بارک کے سی ای او کے طور پر 2013 میں جوائن کیا تھا اور ارنب گوسوامی نے سال 2017 میں ’ریپبلک ٹی وی‘ لانچ کیا تھا- ریپبلک لانچ کرنے سے پہلے اس نے مجھ سے کئی بار منصوبہ کو لے کر بات کی تھی اور ریٹنگ کیلئے مدد کرنے کی بات بھی کہی تھی- گوسوامی کو پتہ تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ٹی آر پی سسٹم کیسے کام کرتا ہے-

داس گپتا نے مزید بتایا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرتا تھا اور ٹی آر پی میں چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، جس سے کہ ’ریپبلک ٹی وی‘ کو نمبر ایک ریٹنگ مل سکے- یہ تقریباً 2017 سے 2019 تک جاری رہا- 2017 میں ارنب گوسوامی نے مجھے تقریباً 6000 ڈالر کیش دیئے- اس کے بعد 2019 میں بھی انھوں نے مجھے اتنی ہی رقم دی- 2017 میں بھی گوسوامی نے مجھ سے ملاقات کی اور مجھے 20 لاکھ روپے نقد دیئے- 2018 اور 2019 میں انھوں نے پھر مجھے 20 لاکھ روپے دیئے- داس گپتا کے مطابق گوسوامی نے جو 12 ہزار ڈالر انھیں دیئے تھے وہ ’فیملی ٹرپ‘ کے نام پر دیئے تھے-

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...