بھٹکل میں یومِ جمہوریہ کے متعلق پیشگی تیاری میٹنگ : کووڈ انسداد پالیسی کے تحت پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2021, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍جنوری (ایس اؤ نیوز)26جنوری کو منائےجانے والے یومِ جمہوریہ کے متعلق  پیشگی تیاری میٹنگ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت کی صدارت میں تحصیلدار دفتر میں منعقد ہوئی۔

سرکاری اصول و ضوابط اور کووڈ انسدادی اصولوں پر عمل آوری کرتےہوئے رواں سال یومِ جمہوریہ منایاجائے گا۔ تعلقہ کے تمام  کالجوں کے اسٹوڈینٹس  کو ثقافتی پروگرام پیش کرنےکا موقع دیاگیا ہے۔ اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس ، این سی سی ، پولس ، فوریسٹ ، فائر برگیڈ، ساحلی تحفظ دستہ مشترکہ طورپر مارچ پاسٹ پروگرام میں شریک ہوں گے ۔ تحصیلدار ایس روی چندرا، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکن منے، بی ای اؤ دیوی داس موگیر، میونسپالٹی چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر اجئے بھنڈار کر سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران ، مجلس اصلاح وتنظیم  کے ذمہ داران سمیت دیگر اداروں کے عہدیداران وغیرہ  میٹنگ میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔