ہوناور تعلقہ کے ولکی میں مدرسہ اور اسکول میں منائی گئی یوم جمہوریہ تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2023, 3:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 جنوری (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ولکی میں  آج یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک طرف  طلباء جامعہ عمر ؓ  میں  تزک و احتشام کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ منایا گیا تو وہیں ولکی پبلک اسکول میں  تقریب کے موقع پراسکولی بچوں نے مختلف قسم کی کھانے کی ڈشش کی نمائش کرتے ہوئے یوم جمہوریہ منائی۔

اس موقع پر'مدرسہ فاطمۃ الزھراء ؓ کے صحن میں  سعودی عرب میں مقیم جماعت المسلمین ولکی کے سابق صدر جناب فضل ہگلواڑی  نے پرچم  کشائی کی، جس  کے بعد ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف نعروں نغموں کے ساتھ ساتھ ترانے پیش کرتے ہوئے  شہداء وطن کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج  تحسین پیش  کی گئی۔

یوم جمہوریہ کےموقع پر مدرسہ کے اہم ذمہ دار   مختار احمد فخرو نے  افتتاحی کلمات پیش کئے،  مولانا منہاج، مولانا فیض ندوی، مولانا محمد علی  ودیگر نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے خطاب کیا۔ عبداللہ سمیع اللہ داولجی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا تھا۔ جبکہ  مولانا فیض ندوی نے ریلی کی قیادت کی۔

اُدھر دوسری طرف ولکی   اتحاد پبلک اسکول میں بھی  یوم جمہوریہ کی تقریب پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔اعجاز سدی باپا  ولکی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر  اسکول کے بچوں نے مختلف کھانے کے ڈیشش کی نمائش کرتے ہوئے  داد و تحسین حاصل کی۔ کسی نے ڈشش کے ذریعے ترنگا جھنڈا  بنایا تھا تو کسی نے انڈیا کا نقشہ پیش کیا تھا ۔

تنظیم اسماعیل خان سڑلگی، عادل حنیف مختصر گیرسوپا، ظہیر عثمان خان سڑلگی  مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جنہوں نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے بچوں  سے خطاب کیا۔ اسکول کے اہم ذمہ دار جناب مظفر شیخ صاحب  نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کی نظامت کی۔ شراوتی کونسل کے صدر جناب خواجہ ابکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...