کاروار میں 71ویں یومِ جمہوریہ کا جشن : ضلع انچارج وزیر کے ہاتھوں پرچم کشائی ، کہا؛ دستور کی وجہ سے ہی ہرایک شہری کو مساوی حق حاصل ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th January 2020, 8:05 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26؍جنوری(ایس اؤ نیوز)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی قیادت میں تشکیل دئیے گئے دستور کی وجہ سے ہی ایک عام آدمی سمیت خواتین وغیرہ سیاست وغیرہ میں شریک ہوکر اعلیٰ مقام حاصل کرنا ممکن  ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر برائے خواتین اور اُترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر ششی کلا جولے نے   کیا۔

وہ یہاں  اتوار 26جنوری کو شہر کے پولس پریڈ میدان میں 71ویں یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ موصوف وزیر نے کہاکہ کثرت میں وحدت کا تصور ہمارے دستور کی خاصیت ہے، اسی طرح ملک کے  ہر ایک  شہری کو چاہئے کہ وہ  دستوری فرائض کو بھی ادا کرنےکی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے سیلاب کے موقع پر اور بعد میں راحت کاری کےکاموں کو تندہی سے انجام دینے پر ضلعی  انتظامیہ کی ستائش کی۔

پرچم کشائی کے بعد وزیر ششی کلا جولے نے کھلی جیپ میں پولس دستوں کے طرف سے سلامی لی۔ 16پولس دستوں کا مارچ پاسٹ قابل دید تھا۔ پدم شری ایوارڈ سے نوازی گئی انکولہ تعلقہ ہونلی دیہات کی تلسی گوڈا کی ضلع انتظامیہ کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔ اسکول و کالج طلبا و طالبات کی طرف سے پیش کئے گئے  دلچسپ ثقافتی پروگرام کی  عوام نے ستائش کی۔

ضلع میں بہتر سرکاری خدمات انجام دینے والے 10افسران ، سماجی خدمتگاروںو غیرہ کی تہنیت کی گئی ۔ رکن اسمبلی روپالی نائک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ایس  پی شیو پرکاش دیوراج، ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن اور کاروار اسسٹنٹ کمشنر ایم پریانگا ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔