کاروار : ساحلی علاقہ میں ممنوعہ سیٹلائٹ فون کا استعمال -  'لوکیٹر' کے بغیر انٹلی جنس ایجنسی تفتیش میں ہو رہی ہے ناکام 

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2022, 7:56 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار، 10 ؍ جون (ایس او نیوز) وقفہ وقفہ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ساحلی  اور جنگلاتی علاقہ میں ممنوعہ سیٹلائٹ فون استعمال ہونے کے سگنلس مل رہے ہیں ۔ مگر یہ بات نیوز پیپرس کی حد تک رہ جاتی ہے اور انٹلی جنس ایجنسی اس کی مکمل تحقیق کرنے میں کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی ۔ اس کا سبب یہ بتایا جارہا ہے کہ ضلع سطح پر تعینات سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی کے افسران کے پاس سیٹلائٹ فون استعمال ہونے کے درست مقام اور استعمال کرنے والے کی شناخت  معلوم  کرنے کے لئے 'لوکیٹر' اور 'آئی ڈی پروائڈر' جیسے آلات  موجود نہیں ہیں ۔ 
    
ابھی کچھ دن پہلے ہی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اڈپی ، چکمگلورو اور شمالی کینرا کے سرسی میں بنواسی کے قریب سیٹلائٹ فون کے سگنل ملے ہیں ۔ 
    
شمالی کینرا میں موجود مرکزی انٹلی جنس ایجنسی کے ذرائع  نے متعلقہ مقام پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکیٹر اور آئی ڈی پروائڈر کے بغیر ہم صرف ان مقامات کا معائنہ ہی کر سکتے ہیں ۔ اس سے آگے کوئی تفتیش کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔
    
اپنے معائنہ کی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ سرسی سے 6 کلو میٹر دور واقع  بنواسی کے اس علاقے میں سیٹلائٹ فون استعمال کرنا ممکن نہیں ہے ۔ وہاں پر کوئی بھی حساس علاقہ نہیں ہے ۔ صرف گھنے جنگلات ہیں ۔ زیادہ اونچائی والی کوئی لوکیشن نہیں ہے اس لئے یہاں سے سیٹلائٹ فون استعمال کرنا ممکن  نہیں ہے  ۔ 
    
ضلع شمالی کینرا میں اس وقت کاروار ، کائیگا اور بھٹکل میں سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی کے آوٹ اسٹیشن ہیں ۔ پتہ چلا ہے کہ ان تینوں اسٹیشنس میں لوکیٹر اور آئی ڈی پروائڈر آلات فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔ البتہ معلوم ہوا ہے کہ نیوی اور کوسٹ گارڈ کے پاس یہ آلات موجود ہیں، لیکن یہ دونوں ادارے سنٹرل انٹلی جنس کے ساتھ  کسی قسم کی معلومات شیئر نہیں کر رہے ہیں ، بلکہ وہ براہ راست محکمہ دفاع کے توسط سے اپنی معلومات این آئی اے تک پہنچا رہے ہیں ۔      

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔