بھٹکل میں ایک خاتون کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹو؛ یلاپور کے چھ اور کاروار سے ایک کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th June 2020, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل5/ جون (ایس او نیوز) کافی دنوں کے وقفے کے بعد آج بھٹکل میں ایک اور کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، جبکہ ضلع اُترکنڑا کے یلاپور سے چھ اور کاروار سے ایک کورونا کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ بھٹکل سے کورونا کا آخری معاملہ 17 مئی کو سامنے  آیا تھا اور وہ شخص  یکم جون کو  ڈسچارج ہوگیا تھا۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل مخدوم کالونی کی 29 سالہ خاتون  اپنے ایک سالہ بچہ  اور 54 سالہ قریبی رشتہ دار  سمیت دو رشتہ دارلڑکوں(16 اور 17 سال ) کے ساتھ آندھرا پردیش سے  بنگلور اور کنداپور ہوتے ہوئے 31مئی کو بھٹکل پہنچی تھی۔  54 سالہ شخص راستے میں شیرور میں ہی اُتر  کر اُدھر کے اسپتال میں رپورٹ کرکے اپنے گھر چلا گیا تھا ، جبکہ یہ لوگ کنداپور کی ایک ٹیکسی پر سوار ہوکر  بھٹکل پہنچتے ہی سیدھے سرکاری اسپتال پہنچ گئے تھے۔ یہاں تماموں کے تھوک کے سیمپل لئے گئے پھر اسپتال میں ہی تماموں کو کورنٹائن کیا گیا۔ اس دوران سرکار نے کورنٹائن کے قوانین میں نرمی کا  اعلان کرتے ہوئے ہدایت دی  تھی  کہ پانچ ریاستوں کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں سے جو بھی لوگ کرناٹک میں داخل ہوتے ہیں اُن  لوگوں میں اگر کورونا کی علامات نہیں پائی جاتی تو پھر  انہیں  ہوم کورنٹائن کیا جائے، اس اعلان کے ہوتے ہی ان تماموں کو مورخہ 2 جون کو دوپہر قریب دو بجے  گھر میں کورنٹائن کرنے کی ہدایت کے ساتھ گھر روانہ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ اُس وقت سے گھر پر ہی مقید تھے ۔ اطلاع ملی ہے کہ   ان میں سے کل جمعرات کی شام کو    خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔  

خاتون کی رپورٹ پوزیٹو آنے پر آج جمعہ خاتون کو  ایمبولنس کے ذریعے مخدوم کالونی اس کے مکان سے ہی سیدھے کاروار کمس روانہ کیا گیا ہے۔ چونکہ خاتون کے ساتھ ایک سال کا بچہ بھی ہے، اُسے بھی خاتون کے ساتھ ہی کاروار روانہ کیا گیا ہے۔

خاتون کی رپورٹ پوزیٹو آنے پر مخدوم کالونی میں خاتون کے مکان کے ایک طرف پچاس میٹر اور دوسری طرف پچاس  میٹر تک روڈ پر گیٹ ڈال کر سڑک بند کردی گئی ہے اور متعلقہ علاقہ کو سیل ڈاون کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سو میٹر کے احاطے میں قریب 25/30 مکانات آتے ہیں۔

یلاپور کے چھ  لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو:   ضلع اُترکنڑا کے یلاپور سے ملی اطلاع کے مطابق  وہاں جمعرات کو پانچ لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ آج جمعہ کو مزید ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مئی کے تیسرے ہفتہ   میں مہاراشٹرا سے  14 لوگ یلاپور لوٹے تھے، انہیں آتے ہی سرکاری کورنٹائن میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا اور ان کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے۔  کچھ دن بعد ایک کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی اور دیگر کی نیگیٹو آگئی تھی۔ پوزیٹو آنے والے شخص کو اُسی دن کاروار روانہ کیا گیا تھا جبکہ دیگر 13 لوگوں کو کورنٹائن کی مدت ختم ہونے کے بعد پھر ایک بار اُن کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کرتے ہوئے انہیں ہوم کورنٹائن میں بھیجا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ اُس میں سے پانچ لوگوں کی رپورٹ اب جاکر پوزیٹو آئی ہے۔ ان میں سے چار لوگ ایک ہی خاندان سے ہیں جن کی عمر  بالترتیب 62، 25،  8 اور 10 سال ہیں۔ جبکہ ایک  دوسرے شخص کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔آج جمعہ کو یلاپور سے جس ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے خبر ملی ہے کہ وہ بھی مہاراشٹرا سےآیا تھا۔

کاروار سے ملی اطلاع کے مطابق 34 سالہ شخص قطر سے  بذریعہ گوا ائیرپورٹ کاروار پہنچا تھا، اسے ماجالی سرحد سے  ہی سیدھے کورنٹائن سینٹر لے جایا گیا تھا اور اس کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، آج رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔ خبر ملی ہے کہ اس شخص کو   اب کاروار کیمس میں داخل کیا گیا ہے۔

اس طرح ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر اب 89 ہوگئی ہے جن میں سے  اب تک 47 لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔42 معاملات اب ایکٹو ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔