اسرائیل کی حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی معاہدے میں مصر سے مدد کی درخواست

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st February 2021, 7:50 PM | عالمی خبریں |

دبئی 21 فروری(آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی حکومت نے فلسطینی تنظیم 'حماس' کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ممکنہ ڈیل کو کامیاب بنانے کے لیے مصر سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے تل ابیب نے قاہرہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق ڈیل کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے موقف میں لچک دکھائے اور اپنی شرائط میں نرمی کرے۔ 

دوسری طرف حماس نے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں شکار، بندرگاہ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیلی وفود کے درمیان بالواسطہ بات چیت مصر کی نگرانی میں ہوگی۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس بھی حماس اور اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ڈیل کی کوشش کی تھی۔ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی جانب سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق پیش کش پر کی گئی کوششیں بند گلی میں پھنس گئی تھیں۔ اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ کو کرونا کی وبا سے لڑنے کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کی پیش کش کے ساتھ متعدد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی بھی بات کی تھی۔ اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کرسکتا ہے جو حماس کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں شامل نہیں مگر اسرائیلیوں کو قتل کرنے والوں کی رہائی ممکن نہیں اور نہ ہی سرکردہ فلسطینیوں‌کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ اسرائیل نے غزہ میں اقتصادی منصوبوں میں سہولیات کی فراہمی کی بھی سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم حماس نے اسرائیلی ریاست کی تجاویز مسترد کردی تھیں۔

حماس اور اسرائیل میں سنہ 2011ء میں بھی قیدیوں کے تبادلے کی ایک غیرمعمولی ڈیل طے پائی تھی جس میں حماس کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں اسرائیل کو 1027 فلسطینی قیدی رہا کرنا پڑے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...