مشرقی شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں6 ایران نواز جنگجو ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2020, 10:26 PM | عالمی خبریں |

دمشق،28؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے بتایا کہ مشرقی شام میں عراق کی سرحد پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم چھ ایران نواز جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیرین آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوئوں اور اسد رجیم کے مراکزپر بمباری کی گئی۔

آبزر ویٹری کے مطابق مشرقی شام میں ہونے والے فضائی حملوں میں مرنے والے چار مقامی جنگجو جب کہ دو غیر ملکی بتائے جاتےہیں۔

یہ حملے دیر الزور کے مشرقی شہر البوکمال میں العباس کے مقام پر کیے گئے۔

گذشتہ منگل کو شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل چار جون کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم چار شامی جنگجوئوں سمیت 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئےتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔