راجستھان میں سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 4:53 PM | ملکی خبریں |

جے پور،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان میں سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اب بدسلوکی کے عمل کو قابل سزا جرم کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔ راجستھان حکومت نے پیر کے روز راجستھان ٹورزم بزنس (ترمیمی) بل، 2021 کو اسمبلی سے منظور کیا۔

ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ اس ترمیم میں دفعہ اے- 27 کو شامل کیا گیا ہے۔ اب اس میں شامل جرائم ناقابل ضمانت ہوں گے۔ جبکہ اگر سیکشن 13 کے ذیلی سیکشن 3 کے تحت جرم دہرایا جاتا ہے تو یہ سیکشن 13 کے ذیلی سیکشن 4 میں غیر ضمانتی ہوگا۔

حکومت نے کہا یہ بل سال 2010 میں لایا گیا تھا جس کا مقصد سیاحت کے کاروبار کو فروغ دینا تھا، سیاحوں کو راجستھان میں وقار کے ساتھ واپس لانا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کو روکنا تھا۔ تاہم، اس میں یہ تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کہ سزا قابل ضمانت ہے یا غیر ضمانتی، لہذا اس میں ترمیم کرنا پڑی۔ اس جرم کو اب قابل شناخت جرم کے زمرے میں لایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...