بنگلورو: سمنہلی فلائی اوورکی جانچ کے لئے نجی کمپنی کو ذمہ داری، جانچ رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کرنے بی بی ایم پی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍ستمبر(ایس او  نیوز؍ایجنسی)سمنہلی فلائی اوور پر سلیب کے کھسکنے کی وجہ سے اس فلائی اوور پر گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس دوران اس کی مکمل جانچ کے لئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے انفرس پورٹ نامی کمپنی کو وذمہ داری سونپتے ہو ئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔تین سال قبل سومنہلی فلائی اوور پر ایک کھڈا پڑ چکا تھا۔اب دوبارہ اسی فلائی اوور پرسلیب کے کھسک جانے کی وجہ سے کھڈا پڑ چکا ہے،بار بار اس طرح کے کھڈے پڑنے پر اب بی بی ایم پی نے اس کی مکمل جانچ کے لئے انفرس پورٹ نامی کمپنی کو جانچ کی ذمہ داری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران اس فلائی اوور پرسلیب کھسک کر کنکریٹ کی سلاخیں دکھائی دینے لگی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کے سواروں کو پریشانی محسوس ہونے لگی ہے۔فلائی اوور کے سلیب کے لئے استعمال کی گئی کنکریٹ کی معیاری ٹھیک طری سے ہے یا نہیں یا دیگر وجوہات کی وجہ سے بار بار فلا ئی اور پر کھڈے پڑنے لگے ہیں اس کی مکمل جانچ کے لئے بی بی ایم پی نے مذکورہ کمپنی کو جانچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔اس دو ان بی بی ایم پی شعبہ روڈ اور بنیادی سہولتیں کے چیف انجینئر بالاجی نے بتا یا کہ فلائی اوور پرسلیب کے کھسکنے کی وجہ سے اندرکے کنکریٹ کی سلاخیں دکھائی دینے لگی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ سلیب کی کنکریٹ معاری نہیں ہے،اسی لئے اس کی مکمل جانچ کے لئے مذکورہ کمپنی کو ذمہ داری سونپ کر ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ رپورٹ موصو ل ہونے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتا یا کہ ناگر باوی سے گر گنٹے پالیہ سے جڑنے والے اس فلائی اوور پر مرمت کا کام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...