مرڈیشور : بستی مکی قومی شاہراہ کنارے کی اندرونی نالیوں کی درستگی کو لےکر ڈپٹی کمشنر کو دیا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th September 2019, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کے بستی مکی میں کھپریل کارخانےکے روبرووالی قومی شاہراہ 66کے دونوں کناروں کی اندرونی نالیوں کا کام غیر سائنٹفک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے عوام نے فوری کارروائی کی مانگ لے کر ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ تعمیر کی ٹھیکدار کمپنی آئی آر بی قومی شاہراہ کے دونوں کناروں پر قریب 100میٹر لمبی اندرونی نالیوں کاکام ادھورا چھوڑا ہے، جس سے عوام کو کافی تکلیف اور پریشانی ہورہی ہے، جب کہ کام شروع ہوکر 3برس ہوچکے ہیں ۔ جہاں تہاں گڑھے کھود کر یوں ہی چھوڑے گئے ہیں جس میں جانور وغیرہ گر کر ہلاک ہورہےہیں۔ علاقے کے  راہ گیر گڑھے میں گر کر زخمی ہونےکے کئی معاملات پیش آئے ہیں۔ بارش کے موسم میں گڑھے بھرے ہونے  کی وجہ سے عوام اور اسکولی بچے چلنے کے دوران دھوکہ کھاجاتے ہیں ، میمورنڈم میں  اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ کہ  ان گڑؑھوں سے چھوٹے بچوں کولےکر والدین  کافی فکر ہیں۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہےکہ افسران فوری طورپر جائے وقوع کا معائنہ کرتےہوئے ضروری اقدامات کریں۔ اس موقع پر ناگپا کپانائک، مادیونائک، شری پاد نائک، جٹا دیواڑیگا، سدھیر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...