بھٹکل کے بیلنی موگیر کیری سڑک پرکی گئی  اتی کرم کونکال باہر کرنے پنچایت سے عوام کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd November 2019, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے گرام  پنچایت حدود کی بیلنی موگیرکیری سڑک کو اتی کرم کئے جانے سے سڑک کی دوبارہ تعمیر کے دوران چوڑائی کم ہوگئی ہے، عوامی مفاد کی خاطر پنچایت کی انتظامیہ فوری طورپر سڑک اتی کرم کو نکال باہر کرنےکی کارروائی کا مطالبہ لےکر دیہی عوام نے یوتھ منڈل کی قیادت میں پنچایت ترقی افسرکو میمورنڈم سونپا۔

بھٹکل کے بیلنی موگیرکیری روڈ کی تعمیر قریب 22برس پہلے کی گئی تھی، اس وقت سے لے کر اب تک گرام پنچایت، تعلقہ پنچایت، پی ڈبلیو ڈی ، ضلع پنچایت، رکن اسمبلی کی امداد، پردھان منتری گرام سڈک منصوبہ سمیت کئی سرکاری اسکیموں کے ذریعے سڑک کو ترقی دی جاتی رہی ہے۔ اب ندی کنارے واقع منڈلی کو جوڑنے والے برج اور سڑک کا کام جاری ہے، مگر ابتداء میں بیلنی موگیرکیری سڑک کی جتنی چوڑائی تھی یعنی 5میٹر کی چوڑائی گھٹ کر 2.75میٹر ہوگئی ہے۔ سڑک سے متصل 1.5میٹر کی اندرونی نالی غائب ہوگئی ہے، سڑک اتی کرم کئے جانےکی وجہ سے 4میٹر کی چوڑائی والے راستے کی تعمیر بھی ممکن نہیں ہو پا رہی  ہے۔ جس کے نتیجے میں اسکولی بچوں ، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ معاملہ کو لےکر کئی مرتبہ اپیل کی بھی گئی تو پنچایت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، کم ازکم اب تو اس سلسلےمیں معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے۔ ماوین کوروے گرام پنچایت کے ترقی جات افسر کومل موگیر نے میمورنڈم وصول کیا۔ کیشوؤ موگیر، دیوی داس موگیر، گوند موگیر، پرمیشور موگیر، ناگپا موگیر، شنکر موگیر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...