رائچورعدالت میں ترنگا جھنڈا لہرانے کےلئے ہٹانی پڑی امبیڈکر کی تصویر، دلت تنظیموں نے احتجاجاً کیا والک آؤٹ

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2022, 2:57 PM | ریاستی خبریں |

رائچور27؍ جنوری (ایس او نیوز) یہاں کے ضلعی عدالت کے ایک جج نے امبیڈ کر کی تصویر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم ادا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد امبیڈکر کی تصویر کو ہٹا کر ہی ترنگا جھنڈا لہرانے کی تقریب کو آگے بڑھانا پڑا۔ اس تعلق سے ایک وڈیو سوشیل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے۔

ملک کے73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر رائچور کی ضلعی عدالت میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران یہ واقع رونما ہوا۔ تقریب میں مہاتما گاندھی کی تصویر کے ساتھ ساتھ آئین کی بنیاد تشکیل دینے والے ڈاکٹر بی آرامیڈکر کی تصویرلگی ہوئی تھی، لیکن اس تقریب میں پھول چڑھانے سے انکار کرتے ہوئے یہاں کے ضلعی عدالت کے سینئر اور سیشن کورٹ کے جج ملکارجن گوڑا نے ڈاکٹر بی آر امبیڈ کی تصویر ہٹانے کی مانگ کرنے لگے اور تصویر نہیں ہٹائی گئی تو پرچم کشائی کرنے سے انکار کردیا ۔

ان کے اصرار پر مجبوراً تقریب کے آرگنائزر کوامبیڈکر کی تصویر کو ہٹانا پڑا ۔ حج کے اس اقدام پر ناراض وہاں موجود ایس سی ، ایس ٹی اور درج فہرست ذاتوں کے وکلاء اور دیگر گروپوں نے موقع پر احتجاج کرنے لگے اوراسی کے ساتھ پرچم کشائی کے پروگرام سے باہر چلے گئے۔ جس کی ویڈیوبھی سوشیل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

واضح ہو کہ یوم جمہوریہ پر امبیڈکر کی تصویر لگائی جائے یا نہیں اس پر بحث ہوتی رہی ہے۔ گزشتہ سال ریاستی حکومت نے بھی کہا تھا کہ یوم جمہوریہ پر امبیڈکر کی تصویر لگائی جانی چاہیے۔ لہذا امسال امبیڈکر کی تصویر کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران رکھتے ہوئے اعزاز سے نواز گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔