ادھو ٹھاکرے کو راحت: سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو شیو سینا کے انتخابی نشان پر فیصلہ نہ لینے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 1:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو مہاراشٹر میں سیاسی بحران سے متعلق دائر عرضیوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے ادھو ٹھاکرے کو بڑی راحت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ شندے دھڑے کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرے۔

سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ 8 اگست کو تمام پارٹیوں کو الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کرنا ہے۔ اگر پارٹی اپنا جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگتی ہے تو الیکشن کمیشن اسے وقت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ اس معاملے کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ وہ 8 اگست کو فیصلہ کرے گی کہ اس معاملے کو سماعت کے لیے 5 ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیجنا ہے یا نہیں۔

ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سی جے آئی نے کپل سبل سے پوچھا کہ یہ سیاسی پارٹی کی منظوری کا معاملہ ہے، ہم اس میں مداخلت کیسے کر سکتے ہیں؟ اس معاملہ پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے۔ اس پر کپل سبل نے کہا کہ فرض کریں کمیشن اس معاملے میں کوئی فیصلہ سنا دیتا ہے اور اس کے بعد سپریم کورٹ نااہلی کا فیصلہ دیتی ہے۔ پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ نااہلی کا فیصلہ پہلے آنا چاہیے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ اگر کوئی فریق ایسے معاملات میں کمیشن کے سامنے آتا ہے تو اس وقت کمیشن کا فرض ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ اصل فریق کون ہے؟ الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا کہ دستاویزات طلب کئے گئے ہیں اور یہ عمل بالکل مختلف ہے۔

ہریش سالوے نے کہا کہ فرض کریں کہ سب نااہل ہو جائیں اور الیکشن آ جائیں تو کیا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ہی اصل پارٹی ہیں۔ سالوے نے الیکشن کمیشن کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی بھی نااہل ہو جائیں تو بھی سیاسی پارٹی پر کیا فرق پڑے گا؟ سی جے آئی نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن اس وقت تک اپنی کارروائی ملتوی کر سکتا ہے جب تک عدالت اس معاملے میں فیصلہ نہیں دیتی؟

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای اور سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ کیا ہے؟

سی جے آئی نے کہا الیکشن کمیشن کو ابھی اس معاملے میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے لیکن تمام فریق حلف نامہ داخل کر سکتے ہیں۔ ہم اس حوالے سے احکامات جاری نہیں کر رہے ہیں لیکن فی الوقت اس معاملے میں کوئی کارروائی نہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی میٹنگ سے نتیش اور چندرشیکھر راؤ رہے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ اتوار کو دہلی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، لیکن دو بڑے لیڈران یعنی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ...

پارتھا چٹرجی کے 50 بینک کھاتوں کا انکشاف

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...