گجرات میں عصمت دری اور قتل کے مجرموں کی رہائی چونکا دینے والی ہے: ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2022, 11:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍اگست (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 2002گجرات بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے جر م میں عمر قید کی سزا پانے والے گیارہ مجرموں کی رہائی افسوسناک اور سراسر ناانصافی ہے۔ گجرات حکومت کی جانب سے معافی کی پالیسی کے تحت ان کی رہائی کی اجازت کے بعد تمام سزا یافتہ مجرم گودھرا سب جیل سے باہر آگئے ہیں۔ 3مارچ 2002کو درانتیوں، تلواروں اور لاٹھیوں سے لیس 20-30لوگوں کے ہجوم نے بلقیس بانو اور اس کی چھوٹی بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد پر حملہ کیا اور اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کردیااور بلقیس بانو جو اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھیں، کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ حالانکہ مقدمے کی سماعت احمد آباد میں شرو ع ہوئی تھی، لیکن بعد میں گواہوں اور شواہد سے چھیڑ چھاڑ کے خدشے کے پیش نظر کیس کو ممبئی منتقل کردیا گیا۔ سی بی آئی کی عدالت نے 2008میں گیارہ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور 2018میں ہائی کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا تھا۔ تاہم، ایک ملزم کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے۔گجرات حکومت نے اب سزا میں کمی کرتے ہوئے عمر قید کی سزا پانے والے تمام گیارہ مجرموں کو رہا کردیا ہے جو گزشتہ دن جیل سے باہر آگئے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری الیاس تمبے نے مزید کہا ہے کہ گجرات حکومت کا یہ اقدام پوری خواتین برادری کیلئے شرمناک ہے اور معاشرے کیلئے ایک انتہائی ناانصافی ہے کہ 7افراد کے قاتل اور عصمت دری کرنے والے جیل سے باہر آچکے ہیں اور آزاد گھومتے پھریں گے۔ گجرات حکومت کا یہ اقدام معاشرے میں انتقامی سگنل بھیجتا ہے اور عدم تحفظ اور شرمندگی کا ماحول پیدا کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...