وائی ایس آر کانگریس نے راجیہ سبھا میں پاکستان کی جیلوں میں بند ہندوستانی ماہی گیروں کا مسئلہ اٹھایا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 10:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا میں پیر کو وائی ایس آر کانگریس کے ایک رکن نے پاکستان کی جیلوں میں بند ہندوستانی ماہی گیروں کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے ان کی جلد رہائی اور ان کے خاندانوں کو کونسلر سہولت مہیا کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔وائی ایس آر کانگریس کے وی وجے سائی ریڈی نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی شپنگ سیکورٹی ایجنسی نے غیر قانونی طریقے سے ہندوستانی آبی علاقے میں داخل ہو کر 46 ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑ لیاانہوں ہونے کہا کہ ان 46 ہندوستانی ماہی گیروں کو گزشتہ سال اکتوبر نومبر میں پکڑا گیا۔ان میں سے 22 ماہی گیر آندھرا پردیش کے تھے جو ماہی گیری والے ٹرالروں میں کام کرنے کے لئے گجرات گئے تھے۔ان تمام ماہی گیروں کو کراچی کی جیل میں عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔ 

ریڈی نے کہا کہ پاکستان کے مطابق کم سے کم 483 ہندوستانی ماہی گیر اس کی جیلوں میں بند ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ جب پاکستانی شپنگ سیکورٹی ایجنسی نے ہندوستانی آبی علاقے پر قبضہ کیا تب ہندوستان کوسٹ گارڈ کیا کر رہے تھے۔ریڈی نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت کے وزیر خارجہ سشما سوراج کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا تھا جنہوں نے ماہی گیروں کے خاندانوں کو کونسلر سہولت مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔لیکن آٹھ ماہ گزر گئے، اب تک نہ تو ان ماہی گیروں کے خاندانوں کو کونسلر سہولت مہیا کرائی گئی اور نہ ہی ماہی گیروں کی رہائی ہوئی۔وائی ایس آر کانگریس کے رکن نے حکومت ہند سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے، ان کے خاندانوں کو کونسلر سہولت فراہم کرتے ہیں اور ماہی گیروں کی جلد رہائی کویقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔مختلف جماعتوں کے ارکان نے ان کے اس مسئلے سے اتفاق کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...