بھٹکل میں کل 29 مئی سے لاک ڈاون میں دی جارہی ہے چھوٹ؛ یکم جون سے مزید ڈھیل دئے جانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th May 2020, 10:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/مئی (ایس او نیوز) دو ماہ سے بھی زائد عرصہ سے بھٹکل میں  لگے لاک ڈاون سے پریشان عوام کے لئے سب سے بڑی  راحت کی خبر یہ ہے کہ   کل جمعہ 29 مئی سے  بھٹکل ٹاون میں کچھ شرائط کے ساتھ چھوٹ دئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیکن یہ چھوٹ مدینہ کالونی، عثمانیہ کالونی ، گڈلک روڈ، کوگتی نگر اور سلطان اسٹریٹ میں نہیں دی جائے گی۔

  ابتدا میں دو دن( یعنی کل جمعہ اور پرسو سنیچر کو)   صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک   ضروری اشیاء والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، اتوار کو چونکہ ریاست بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے، اس بنا پر اتوار کو بھٹکل میں بھی مکمل طور پر لاک ڈاون رہے گا، پھر پیر یکم جون سے 8 جون تک  لاک ڈاون میں مزید ڈھیل دی جائے گی اور شہر کی تمام دیگر دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی طرح اٹو سروس اور ٹمپو سروس بھی شروع کی جائے گی۔

اگر اس  دوران بھٹکل کے عوام نےصبر و تحمل کا مظاہرہ پیش اور   بھیڑ کو جمع نہ ہونے دینے سمیت ماسک پہن کر باہر نکلنے اور سوشیل ڈیسٹنسنگ کا پاس ولحاظ رکھا اور مزید کوئی  کورونا کا کیس بھٹکل سے نمودار نہیں ہوا  تو پھر لاک ڈاون میں مزیدچھوٹ دی جاسکتی ہے۔

کیا کہا ایس پی نے :  ضلع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے اس تعلق سے آج جمعرات کو  بھٹکل پہنچ کر پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بتایا کہ    ماہ مئی کے پہلے ہفتہ میں صرف تین دنوں کے اندر کورونا کے 28 کیسس بھٹکل میں پائے جانے کی وجہ سے پورے شہر کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا تھا تاکہ اس وباء کو مزید شہر میں پھیلنے  سے روکا جائے۔ ان کے مطابق بھٹکل مدینہ کالونی،  عثمانیہ کالونی، گڈلک روڈ، کوگتی اور سلطان اسٹریٹ سے  چونکہ کورونا کے معاملات سامنے آئے تھے،  اور مینگلور فرسٹ نیورو اسپتال کے رابطے سے   کورونا کی یہ وباء  بھٹکل کے  ایک جگہ سے دوسری جگہوں میں  پھیل  گئی تھی، اس کو مزید پھیلنے سے روکنا بے حد ضروری تھا، لیکن بھٹکل کے  عوام،  ادارے، لیڈران، پولس، محکمہ صحت اور دیگر محکموں تماموں نے   لاک ڈاون کے لئے جس طرح اپنا بھرپور تعاون پیش کیا  یہی وجہ ہے کہ ہم سب مل کر اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔ اب چونکہ بھٹکل میں مزید کورونا کے معاملات نہیں ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے  ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ  جن علاقوں سے کورونا کے متاثرین پائے گئے تھے، اُن علاقوں کو ہی کنٹینمنٹ زون میں  رکھا جائے اور دیگر علاقوں کو اس سے مستشنیٰ رکھا جائے، اسی مناسبت سےدیگر تمام علاقوں میں  لاک ڈاون میں چھوٹ دی جارہی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کو ضروری اشیاء والی دکانیں مثلاًًً گروسری،  بیکری، میڈیکل، پٹرول پمپ، وغیرہ جیسی دکانوں کو صبح  آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی، پھر یکم جون سے 8 جون تک دیگر تمام دکانوں جس میں سوپر مارکٹ،  کپڑے کی دکانیں، آٹو رکشہ سروس وغیرہ شامل ہیں، اُنہیں بھی صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس درمیان عوام کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ سوشیل ڈیسٹنسنگ کا پاس ولحاظ رکھے،  بھیڑ جمع ہونے نہ دیں، ماسک لازمی طور پرپہن کر گھروں سے نکلیں وغیرہ۔ اگر عوام نے ان تماموں کا پالن کیا تو پھر مزید ڈھیل دینا طئے پایا ہے۔

خیال نہیں رکھا تو دکانوں کا لائسنس کینسل:   ڈھیل کے دوران دکانداروں کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ عوام کی بھیڑ جمع ہونے نہ دیں،  عوام سوشیل ڈیسٹنسنگ کا مکمل طور پر پالن کریں اور دکانوں میں جو بھی لوگ خریداری کے لئے آئیں تو وہ ماسک پہن کر آئے ہوں، اگر  کسی دکان میں ان باتوں کا لحاظ نہ رکھا گیا توپھر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اُن دکانوں کا لائسنس بھی کینسل کردیا جائے گا۔

تنظیم کی طرف سے ہدایات:   ایس پی کی طرف سے بھٹکل لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کی اطلاع  کے بعد قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ ڈھیل دینے پر  عوام احتیاط سے کام لیں اور  کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس سے آئندہ چل کر پورے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ  بھٹکل میں لاک ڈاون سے  تھوڑی بہت راحت دی گئی ہےلیکن عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کا غلط استعمال نہ کریں،  سیر و تفریح کے لئے نہ جائیں، بلکہ  ضروری ہو تو ہی گھروں سے باہر نکلیں اور  غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز کرے۔ جنرل سکریٹری نے عوام الناس سے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو گھر سے باہر نکلنا ہے تو وہ ماسک پہن کرہی  نکلیں، جہاں بھی جائیں ایک دوسرے سے فاصلہ بنائے رکھیں،  زائد لوگ ایک جگہ پر جمع ہونے سے  پرہیز کریں، اور ہرممکن احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے  دانشمندی کا ثبوت دیا تو پھر 8 جون کے بعد  بھٹکل میں مزید چھوٹ ملنا طئے ہے۔

تنظیم جنرل سکریٹری نے عوام الناس سے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کی خبر گیری کریں، اگر کوئی  دوسری ریاست سے  آیا ہو تو ذمہ داران کو اس کی خبر کریں، کسی میں کورونا کے کچھ اثرات مثلا کھانسی، سردی، بخار وغیرہ پایا جاتا  ہوتو  علاقہ کے  ذمہ داروں کو اس کی خبر دیں  ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے   بھٹکل کے عوام نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ پیش کیا ہے اور کافی مشکلات کو جھیلا ہے، اس لئے آئندہ بھی عوام الناس کی طرف سے کسی بھی طرح کی کوئی لاپروائی نہیں ہونی چاہئے۔  اور کی گئی محنت پر پانی نہیں پھرنا چاہئے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ   وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔