بھٹکل میں 30اپریل کو ہوگابی ایس۔4موٹر گاڑیوں کا رجسٹریشن
بھٹکل،29؍اپریل (ایس او نیوز)سپریم کورٹ کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ بھارت اسٹیج۔4زمرے کی گاڑیوں کارجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 30؍اپریل ہوگی۔اس لئے بھٹکل تعلقہ کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے آر ٹی او نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کا کیمپ بھٹکل ہی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر ٹی او کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھٹکل کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دئے جانے کی وجہ سے لاک ڈاؤن قوانین کے تحت یہاں کے لوگوں کے لئے ہوناور میں واقع آر ٹی او کے دفترجانا ممکن نہیں ہے اور عدالت عالیہ کی طرف سے طے شدہ آخری تاریخ ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس لئے موٹر گاڑیوں کے انسپکٹرکے ذریعے خود ہی بھٹکل پہنچ کر رجسٹریشن کی کارروائی انجام دی جائے گی۔30اپریل صبح10بجے بھٹکل کی ہفتہ واری (سنتے) مارکیٹ میں یہ کیمپ منعقد ہوگا۔ بی ایس۔4 گاڑیوں کے رجسٹریشن کرنے کے خواہشمند لوگ اس دوران متعلقہ گاڑی،رجسٹریشن فیس اور ٹیکس کی رقم کے ساتھ موقع پرپہنچ کر گاڑیوں کا رجسٹریشن کروالیں۔ اس دوران قانون کے مطابق سماجی دوری بنائے رکھنا لازمی ہوگا۔