بھٹکل تعلقہ بیلکے ہائی اسکول میں ایندھن کے صحیح استعمال پر آئیل کمپنی بیلگام کے ریجنل مینجر کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2019, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:19؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)جہاں بھی ایندھن کا استعمال کریں ہم ضرورت کے تحت کریں آج کل ایندھن کازیادہ تر غلط استعمال ہورہاہے جس کے نتیجے  میں آئندہ حالات  بگڑ سکتےہی۔ آئی اؤ سی ایل  بیلگام کے چیف ریجنل مینجر وی رمیش بابو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں بھٹکل تعلقہ کے بیلکے ہائی اسکول میں انڈین آئیل کارپوریشن ، رفعت ایجنسی ، رنجن انڈین ایجنسی اور جرنلسٹ اسوسی ایشن کے اشتراک سے طلبا کے لئے منعقدہ ’گفتگو‘پروگرام کی صدارت کرتےہوئے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول، ڈیزل سمیت قدرتی ایندھن  غیر ضروری طورپر استعمال کیا جارہاہے۔ آسانی سے ملنے والے ایندھن کا غلط استعمال بہت ہورہاہے۔ جس سے آئندہ چند برسوں میں یہ سب خالی ہوجائے گا تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے نئی نسل سے کہاکہ وہ متبادل طریقوں اور وسائل پر غور کریں۔ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رام چندر کنی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔ رنجن انڈین ایجنسی کی مالک شیوانی شانتارام نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے استقبا ل کیا۔

 بیلکے ہائی اسکول کے فزیکل ٹیچرپرکاش شرالی کی اپیل پر رنجن ایجنسی کی مالک شیوانی شانتارام نے ہائی اسکول کے 70طلباکو جرسیوں کا عطیہ دیا۔ ثقافتی مقابلہ جات میں جیت حاصل کرنےو الے طلبا میں انعامات کی تقسیم ہوئی۔ ضلع سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ ریشما نایک کی تہنیت کی گئی ۔ استاد این جی گوڈا ، پرکاش شرالی نے نظامت کی۔ اسکول کی صدر مدرسہ بھارتی شانبھاگ نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔