ایندھن کی قیمتوں میں تخفیف پر ادھو ٹھاکرے کا بیان 'یہ دکھاوا بند کرو!‘

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 12:18 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 22؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایندھن کی قیمتوں میں کمی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مرکز کو یہ دکھاوا بند کرنا چاہئے اور پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دو ماہ قبل مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 18.42 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا اور ہفتہ کے روز اس میں محض 8 روپے کی تخفیف کا اعلان کیا۔ اسی طرح ڈیزل پر بھی ایکسائز ڈیوٹی میں 18.24 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب اس میں صرف 6 روپے کی تخفیف کی گئی ہے۔

ٹھاکرے نے کہا، "پہلے بڑے پیمانے پر قیمتیں بڑھائی گئیں اور پھر ان میں معمولی تخفیف کرنے کا ڈھونگ کیا جائے، یہ مناسب نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے ہندوستانی شہریوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری اعدادوشمار میں نہ الجھیں۔ ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ ’’ملک کے لوگوں کو حقیقی راحت تب ہی ملے گی جب ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر کے اسے اتنی ہی کر دی جائے جتنی چھ سات سال پہلے تھی۔‘‘

وزیر اعلیٰ ہفتہ کی شام مرکز کے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے فیصلے پر تنقید کر رہے تھے۔ اس فیصلے سے ایکسائز ڈیوٹی میں کچھ تخفیف کی گئی ہے، جس سے قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔ اس فیصلہ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے چیف ترجمان اتل لوندھے نے کہا کہ پچھلے 8 سالوں میں حکومت نے عوام کے 27 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں اور اب وہ معمولی راحت دے رہی ہے۔

لوندھے نے کہا، "اگر بی جے پی حکومت واقعی لوگوں کے بوجھ کو کم کرنا چاہتی ہے تو تمام ٹیکسوں کو 2014 کی سطح پر لانا چاہئے جبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 400 روپے تک کی تخفیف کی جانی چاہئے۔"

ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی اونچی قیمتوں کے خلاف گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے درمیان سامنے آئی ہے، جس نے ان عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جن کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہا۔

شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، کانگریس، متعدد چھوٹی جماعتیں، سماجی تنظیمیں، این جی اوز اور دیگر کے علاوہ عام آدمی کو درپیش مصائب کی طرف بی جے پی کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ریاست بھر میں کئی تحریکیں چلا رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُدھو ٹھاکرے سرگرم، شیو سینا کو مضبوط بنانے کاعزم، ضلع صدور سے مسلسل رابطے میں۔ سنجے رائوت کا دعویٰ :اگر ابھی انتخاب ہوئے تو شیو سینا کو آسانی سے 100سیٹیں مل جائیں گی

مہاراشٹرکی سیاست میں دائو پیچ کے معاملے میں فی الحال پیچھے رہ گئے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھلے ہی اپنوں کی بغاوت کی وجہ سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کاعزم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اب وہ پارٹی امور کے سلسلے میں نہ صرف سرگرم ہو گئے ہیں بلکہ انہوں ...

نپور شرما کیس : سپریم کورٹ کے ججوں کے تبصرہ پر چیف جسٹس کو خط، سابق جج جسٹس رویندرن کے خط پر 15 ریٹائرڈ ججوں ، 77 سابق نوکر شاہوں اور 25 سابق فوجی افسران نے دستخط کئے

  نپور شرما  کے خلاف گزشتہ دنوںسپریم کورٹ کے ذریعہ کئے گئے سخت ترین تبصرے پر سابق ججوں نے تنقید کی ہے اور ملک کے چیف جسٹس رامنا کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی ہے۔ کیرالا ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس رویندرن نے اس تعلق سے خط لکھا  ہے جس پر  ۱۵؍ ریٹائرڈ ججوں، ۷۷؍ریٹائرڈ نوکرشاہوں  اور ...

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ

عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ...

2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے نافذ ہو جائے گا، بنگال بی جے پی صدر

 مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نے منگل کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون یعنی سی اے اے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ہلاک آر ٹی آئی کارکن کو ملی تھی کئی دھمکیاں، مزید کئی انکشافات

مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک سرکاری دفتر میں 42 سالہ آر ٹی آئی کارکن رنجیت سونی کا گولی مار کر قتل کیے جانے کے ایک ماہ بعد ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اس قتل سے متعلق جو رپورٹ جاری کی ہے اس سے کئی انکشافات ہوئے ہیں۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ

عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ...

انڈونیشیا کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری

 انڈونیشیا کے بحیرہ ارافورا میں ایک کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں ...

کاروار: ضلع میں موسلادھار بارش ، انموڈگھاٹ سے گزرنے والی گوا۔ بیلگام قومی شاہراہ پر پہاڑ کھسکنےسے سواریوں کی آمد ورفت بند

تیز رفتار بھاری بارش ہونےکی وجہ سے انموڈ گھاٹ کے دودھ ساگر درگاہ کے قریب بیلگام۔ گوا قومی شاہراہ 4اے پر پہاڑ کھسکنے سے سواریوں کی آمد ورفت مکمل طورپر بند ہوگئی ہے۔