ممبئی میں کورونا مریضوں کیلئے ریڈ کر یسنٹ سوسائٹی کی جانب سے ایک ہزار آکسیجن سلنڈر کی تقسیم کا اعلان 

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2021, 2:07 PM | ملکی خبریں |

 ممبئی ؍میرا روڈ ، 18 ؍ اپریل ( ایس او نیوز) کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے سبب مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ سے جہاں ممبئی اور مضافات کے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے  آکسیجن  بیڈ اور وینٹی لیٹر وغیرہ کی قلت سے علاج میں دشوار یاں آرہی ہیں وہیں آکسیجن  سلنڈ ر نہ ہونے سے اب تک کئی اموات ہوچکی ہیں۔ اس طرح کی متعدد پریشانیوں اور قلتوں کو دیکھتے ہو ئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آف انڈیا نے معروف سماجی کارکن ارشد صدیقی کی صدارت میں ممبئی اورمضافات کے مریضوں کیلئے ایک ہزارآکسیجن  سلنڈرمہیا کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 دوسری جانب  میرا بھائندر میں کورونا  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے مگر یہاں کے اسپتالوں میں طبی سہولیات نا کافی دکھائی دے رہی ہیں بالخصوص آکسیجن سلنڈر کی بہت قلت محسوس ہورہی ہے ۔سرکاری اسپتال کے علاوہ بھی اسپتالوں میں بھی آکسیجن  سلنڈرکم پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ سلنڈروں کی اس کمی کو دور کرنے کے لئے میراروڈ کے شانتی نگر سیکٹر گیارہ میں واقع مسجد بلال میں آکسیجن سلنڈر کی فراہمی کےلئے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ 

مسجد بلال میں موجود ایک رضا کارمحمد عاطف حسین نے کہا کہ یہاں 75 سلنڈر  لا ئے گئے تھے مگر ایک ہی دن تقریبا سبھی سلنڈ رضرورت مند مریضوں کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن میں 200 سے300  ضرورتمند افراد یہاں آرہے ہیں مگر ہم  سبھی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پارہے ہیں ۔ بلال مسجد میں سلنڈروں کے نظم کے ذمہ دارنعیم انصاری نے انقلاب کوتفصیل فراہم کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں کل 75   سلنڈر لائے گئے تھے جن میں سے 50  سلنڈر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذمہ دار ڈاکٹرعظیم  الدین نے فراہم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف سلنڈ ریفلنگ کے 600  روپے چارج وصول کر رہے ہیں البتہ5  ہزار روپے ڈپازٹ کی رقم بھی جمع کروانی ہوتی ہے جو سلنڈ رلوٹانے پر واپس کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میراروڈ میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظرسلنڈروں کی  کمی محسوس ہورہی ہے۔ اس دوران جب صہیب قریشی نامی شخص  جو وہاں سلنڈر لینے آئے  تھے سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک رشتہ دار اسپتال میں داخل ہیں مگر وہاں سلنڈ رکا انتظام نہیں ہو سکا اس لئے وہ یہاں سلنڈر حاصل کرنے آئے ہیں۔ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذمہ دار اور مشہور سماجی  کارکن ڈاکٹر عظیم الدین نے بتایا کہ پوری ممبئی میں آکسیجن  سلنڈ رفراہم کئے جار ہے ہیں، میراروڈ میں بھی50 سلنڈر پہنچا ئے گئے ہیں۔حالات کی سنگینی سے روشناس کرواتے ہو ئے ڈاکٹر عظیم الدین نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں ہم24  گھنٹے کام کر رہے ہیں دن رات ہم کوفون موصول ہور ہے ہیں اسپتالوں میں ایک بھی بیڈ خالی نہیں ہے۔ اس طرح کی خدمات شروع کر نے کیلئے درج ذیل نمبر پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ 

اس طرح کی خدامات شروع کرنے کیلئے درج ذیل نمبر پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ 

ریڈ کریسنٹ سو سا ئٹی آف انڈیا 

ارشد صدیقی ( چیئرمین ) ڈاکٹر عظم الدین جنرل ( سیکریٹری) 

 9869078668/9324969895

(بشکریہ :  انقلاب ، ممبئی/ بتاریخ  18؍اپریل 2021) 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...