کرناٹک میں گردابی طوفان ”نیوار“سے متعلق ریڈ الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:15 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میسورو،26نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) گردابی طوفان ”نیوار“کے بدھ کے روز تمل ناڈو اور پڈوچیری سے گزرنے کے پیش کرناٹک میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو کسی بھی صورتحال کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ایڈی یورپا نے کہا کہ”کیا ہم اس طوفان کو روک سکتے ہیں؟ ہم زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچنے کے لئے جو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں وہ کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ساحلی کرناٹک میں ’ریڈ الرٹ‘کا اعلان کرنے کے لیے کہا گیا ہے“۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ”ہم 25 ریاستی بورڈوں اور کارپوریشنوں کے لئے اضافی چیرپرسن کی تقرری کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس سلسلے میں شام تک حکم جاری کردیا جائے گا اور تمام اہل امیدواروں کو موقع دیا جائے گا“۔ کابینہ میں توسیع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں دو سے تین دن میں توسیع کی جائے گی۔دریں اثنا ء ایڈی یورپا نے بی ایس پرمشویا کو نو تشکیل شدہ کرناٹک ویراشائیوا۔لنگایت ترقیاتی کارپوریشن کا صدر بھی مقرر کیا۔ کارپوریشن کی تشکیل ریاست میں سیاسی طور پر بااثر برادری کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کی گئی ہے۔ حکومت نے اس کارپوریشن کے لئے پہلے ہی 500 کروڑ روپئے مختص کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...