مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ کورونا سے متاثرہ بھٹکل کے پہلے نوجوان کی دو مرتبہ آئی نیگیٹو رپورٹ؛ کل ہورہا ہے اسپتال سے رہا؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2020, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/اپریل (ایس او نیوز)   بھٹکل والوں کے لئے سب سے زیادہ راحت کی خبر یہ ہے کہ   مینگلور کے وینلاک اسپتال میں ایڈمٹ کورونا سے متاثرہ بھٹکل کے پہلے نوجوان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور پتہ چلا ہے کہ اُس کی  رپورٹ اب جاکر دو مرتبہ نیگیٹیو آچکی ہے جس کو دیکھتے ہوئے کل پیر کو اسے اسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔

ضلع جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو پی روپیش نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مینگلور اور پورے ساحلی کرناٹک میں کورونا پوزیٹیو کا جوپہلا معاملہ سامنے آیا تھا اُسے  مینگلور کے وینلاک اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، 14 دنوں کے کورنٹائن کے بعد اُس کے تھوک کا دو مرتبہ الگ الگ دنوں میں  پھر سیمپل لے کر جانچ کے لئے روانہ کیا گیا تھا اور خوشی اور راحت کی خبر یہ ہے کہ دونوں مرتبہ رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جس کی وجہ سے بھٹکل کے اس 22 سالہ نوجوان کو کل پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 22 سالہ بھٹکل کے شرالی کا یہ نوجوان  19/مارچ کو دبئی سے مینگلور ائرپورٹ پہنچا تھا، اُسے ائرپورٹ پر ہی  بخار ہونے اور کھانسنے کو دیکھتے ہوئے اسے کورونا کے شبہ میں ائرپورٹ سے ہی سیدھے  وینلاک اسپتال لے جایا گیا  ، وہاں اس کے تھوک کا سیمپل جانچ کے لئے جب روانہ کیا گیا تو حیرت انگیز طور پر رپورٹ پوزیٹیو موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی نہ صرف دکشن کنڑا بلکہ، اُڈپی اور اُترکنڑا میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کیونکہ ان علاقوں میں یہ پہلا معاملہ تھا۔ 

مگر اب کورنٹائن مکمل کرنے کے بعد اپریل 2اور 3 کو پھر اس کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے اور ضلع کمشنر کے مطابق دونوں مرتبہ  اس کی رپورٹ نیگیٹیو موصول ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سندھو پی روپیش نے بتایا کہ  نوجوان بالکل صحت مند ہے اور اسے کل پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...