بھٹکل میں ریکارڈ بارش کا امکان :اب تک 4243ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے بارش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th September 2019, 10:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3؍ستمبر   (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں چراپونجی کے نام سے  معروف بھٹکل میں گزشتہ دو مہینوں سے برسی مسلسل بارش کے نتیجے میں ستمبر کے اوائل میں ہی روایتی بارش کی  پیمائش سے زائد یعنی   4172.1ملی میٹر کی حد کو پار کرگئی ہے۔

منگل کی صبح تک 82ملی میٹربارش درج کی گئی ہے۔ امسال بارش کی پیمائش میں  4243ملی میٹر تک اضافہ ہواہے۔ اگر ہم گزشتہ 10برسوں کی بارش کی پیمائش کا موازنہ کریں تو بھٹکل میں کبھی 80فی صد سے کم بار ش نہیں ہوئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 4مرتبہ بھٹکل میں  بارش کی پیمائش اپنی حد سے  یعنی 5000ملی میٹر سے زائد بارش درج کی گئی ہے۔ سال بہ سال دیکھیں توہمیں ذیل کی تصویر نظر آتی ہے۔

سال                                      پیمائش                             سال                                پیمائش

 2009                           4964.1ملی میٹر                2010                       5258.8ملی میٹر

2011                           4523.6ملی میٹر                  2012                       3430ملی میٹر

2013                           4918.2ملی میٹر                  2014                       3654.2ملی میٹر

2015                           3462ملی میٹر                     2016                       3422.7ملی میٹر

2017                           3903.4ملی میٹر                 2018                       3600ملی میٹر

رواں سال میں ابھی ایک اور مہینےتک بارش جاری رہے گی۔ غور کرنےوالی بات یہ ہے کہ امسال 6مرتبہ 100ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے، اسی طرح 2 مرتبہ 200ملی میٹر سے زائد اور 23مرتبہ 50ملی میٹر سے زائد بارش درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا ہے کہ رواں سال اکتوبر تک بارش جاری رہے گی   جس کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ بارش کی پیمائش کا نیا ریکارڈ درج ہونے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...