امریکہ میں بلیک فرائیڈے پر آن لائن شاپنگ میں ریکارڈ اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2020, 8:35 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 30/نومبر (آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں موسم سرما کی تعطیلات کا وقت ہے۔ جو نومبر کے آخر میں یومِ تشکر یعنی تھینکس گیونگ سے شروع ہو کر نئے سال کے آغاز تک جاری رہتا ہے۔

ان تعطیلات میں بہت سی کمپنیاں بڑے پیمانے پر اشیا کی فروخت پر سیل لگاتی ہیں جن سے صارفین میں خریداری کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔

رواں برس کرونا بحران کے باعث جہاں زندگی کے دوسرے کئی پہلو متاثر ہوئے ہیں وہاں شاپنگ کے رجحان میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق اس بار تھینکس گیونگ کے بعد 'بلیک فرائیڈے' کی سیل پر زیادہ تر امریکیوں نے آن لائن شاپنگ پر زیادہ انحصار کیا اور خریداری پر نو ارب ڈالرز خرچ کیے۔

آن لائن خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی 'ایڈوبی اینالیٹکس' کے مطابق رواں برس آن لائن شاپنگ میں 22 فی صد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس امریکی صارفین نےسات ارب 40 کروڑ ڈالر کی اشیا کی خریداری کی تھی۔

دوسری طرف روایتی انداز میں دکانوں یا سپر مارکیٹس میں خریداری میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں کے اسٹورز پر جانے کے رجحان میں 52 فی صد کمی ہوئی ہے۔ یہ رجحان امریکہ کے مغربی، وسطی اور جنوبی حصوں کے مقابلے میں شمال مشرقی اور مغربی حصوں میں زیادہ رہا۔سب سے زیادہ کمی زیورات اور جوتوں میں رہی۔

کپڑوں کی فروخت میں 50 فی صد جب کہ گھریلو اشیا کی فروخت میں 39 فی صد کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مندی کے باوجود بلیک فرائیڈے کی شاپنگ صارفین کے اسٹورز پر اشیا خریدنے کی اس موسم کی بڑی فروخت میں شمار ہو گی۔

خرید و فروخت کے حوالے سے قائم کمپنی 'سینسر میٹکنامی' کے سینئر ڈائریکٹر برائن فیلڈ کہتے ہیں کہ موجودہ حالات کے باوجود بہت سے لوگ ذاتی طور پر اسٹورز جاکر شاپنگ کرنا چاہیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ صارفین ایسا ہفتے کے وسط میں کریں گے۔ کیوں کہ ان دنوں میں مارکیٹوں اور اسٹورز پر لوگوں کا رش نہیں ہوتا۔

ان کے بقول کرسمس کے قریب اسٹورز جا کر خریداری کرنے میں اشیا زیادہ رعایتی داموں میں دستیاب ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...