امسال کرناٹک کی انجینئرنگ کالجوں میں ریکارڈ تعداد میں سیٹیں خالی؛ بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج میں بھی سیٹیں دستیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th January 2022, 7:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9 جنوری (ایس او نیوز) قومی سطح پر تکنیکی تعلیم کے لیے بڑھتے ہوئے رحجان  کے باوجود کرناٹک میں اس تعلیمی سال کے دوران انجینئرنگ کالجوں میں 23,000 نشستیں خالی رہ گئی ہیں اس میں بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج بھی شامل ہے۔

ریاست میں انجینئرنگ میں داخلے کے اہل طلباء کی تعداد اس سال نہ صرف زیادہ ہے بلکہ نوجوان زیادہ تر انجینرنگ کالج  جانے کو ہی ترجیح بھی دے رہے ہیں، اس کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں سیٹیں خالی ہونے سے کالج انتظامیہ بھی پریشان ہے۔

ایسے میں حکومت کی طرف سے تمام طلباء کو ترقی دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد UG-NEET کاؤنسلنگ میں کئی طلبہ میڈیکل کالجوں کا رُخ کرنے کا بھی امکان ہے، جس کے بعد انجینرنگ کی مزید نشستیں خالی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ریاست کرناٹک کی اہم اور بہترین انجینئرنگ کالجوں میں بھٹکل انجمن انجینئرنگ کالج کا بھی شمار ہوتا ہے جس کی شروعات 1980 میں ہوئی تھی اس کالج میں سیول انجینئرنگ، الیکٹریکل (الیکٹرانکس اینڈ پاور) انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ اور کمپوٹر سائنس یعنی پانچ شعبے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں سے کمپوٹرسائنس کی تمام سیٹیں فُل ہوچکی ہیں، البتہ دیگر شعبوں میں سیٹیں دستیاب ہیں اورانجینرنگ کالج میں داخلہ کے اہل طلبہ راست انجمن دفتر پہنچ کرداخلہ لے سکتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی (KEA) نے کرناٹک کی انجینئرنگ کی سیٹوں کو پُر کرنے کے لیے اس سال کونسلنگ کے تین دور کیے تھے۔ تاہم، دو سرکاری راؤنڈز کی تکمیل کے بعد، ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ سے انجینئرنگ کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کی اجازت طلب کی اور 31 دسمبر 2021 تک کاؤنسلنگ کا دوسرا توسیعی راؤنڈ (یعنی تیسرا دور) بھی مکمل کرلیا تاکہ خالی جگہوں کو پُر کیا جا سکے۔ مگر تشویش کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی انتھک کوششوں کے باوجود انجینئرنگ کی 23,001 سیٹیں اب بھی  پُر نہیں ہوپائی ہیں۔

KEA سے  حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق، انجینئرنگ کی خالی نشستوں کی تعداد پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے عہدیداروں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ UG-NEET کونسلنگ کی تکمیل کے بعد مزید کافی طلبہ میڈیکل کالجوں کا رُخ بھی کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق "تقریباً 30,000 طلباء نے UG-NEET کاؤنسلنگ کے لیے اندراج کیا ہے جن میں سے کم از کم 25,000 نے انجینئرنگ کی نشستیں حاصل کی ہیں۔ اگر ان میں سے بعض طلباء میڈیکل، ڈینٹل یا کوئی اور کورس کے لئے کاونسلنگ میں حصہ لیتے ہیں، تو انجینرنگ کی مزید سیٹیں خالی ہوسکتی ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ اس سال ریاست کرناٹک کی انجینئرنگ کالجس میں کل 64,484 سیٹیں دستیاب کرائی گئیں تھیں جن میں سے 48,027 سیٹوں کا انتخاب کیا جاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...