ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 97570 نئے کیسز، اب تک 77472 لقمہ اجل

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2020, 1:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97،570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحت مند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 36،24،197 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 97570 کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 46،59،985 ہو گئی۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹیو کیسز 14836سے بڑھ کر 9،58،316 ہوگئے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1201 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77،472 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد اور اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں کووڈ 19کے 10،136 ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 2،71،934 اور 442 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 28724 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 14،308 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 7،15،023 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں 1،147 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 96،191 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 4،779 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 4،46،716 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،211 مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے ریاست میں اب 98،345 سرگرم کیسز رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 7،067 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،34،999 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران 1004 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ، جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 67321 اور جان لیوا وبا سے اب تک 4282 اموات اور227442 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 47918 اور ہلاک شدگان کی تعداد 8231 ہوچکی ہے۔ وہیں اس ریاست میں 435422 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 32005 کیسز اور 950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 121925 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 30450 اور 605 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 112062 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 27944 اور 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 73900 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران قومی راجدھانی دہلی میں فعال کیسز 1491سے بڑھ کر مجموعی تعداد 26907 ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4687 ہوگئی ہے، اب تک یہاں 178154 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23461 فعال کیسز ہیں اور 3828 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک اس ریاست 169043 افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔

اس کے بعد شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 19096 اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 53308 ہوگئی ہے جبکہ اب تک یہاں 2212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 16286 فعال کیسز ہیں اور 3180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہاں اب تک 91343 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں 15190 فعال کیسز ہیں اور اب تک یہاں 797 افراد ہلاک جبکہ 139458 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا کوروناوائرس سے مدھیہ پردیش میں 1691 ، راجستھان میں 1207 ، ہریانہ میں 932 ، جموں و کشمیر میں 854 ، جھارکھنڈ میں 532 ، چھتیس گڑھ میں 519 ، آسام میں 430 ، اتراکھنڈ میں 388 ، پڈوچیری میں 365 ، گوا میں 276 ، تری پورہ میں 182، چنڈی گڑھ میں 86 ، ہماچل پردیش میں 71 ، انڈمان نکوبار جزائرمیں 51 ، منی پور میں 44 ، لداخ میں 38 ، میگھالیہ میں 24 ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں ،10،10 ، سکم میں 8 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں 2 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...