ہندوستان میں مزید تیز ہوئی کورونا کی رفتار، گزشتہ 24 گھنٹے میں تقریباً 7 ہزار کیسز درج

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 7:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا کا قہربڑھتاہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی روزانہ کے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے، تاہم راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 3280 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 57،721 ہو گئی ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

مرکزی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 6977 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،38،845 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز کی تعداد 77،103 ہیں۔ ملک میں كووڈ -19 وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 4،021 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں اس وبا سے 3280 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 57،721 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر کیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3041 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر50231 ہو گئی ہے اور کل 1635 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 14،660 لوگ اس انفیکشن سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے. تمل ناڈو میں اب تک 16،277افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 111 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 8324 افراد کوعلاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں گجرات تیسرے مقام پر ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 14،056 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 858 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 6412 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 508 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے ریکارڈ 30 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ یہاں اب تک 13،418 افراد متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد261 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6540 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے ۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 7028 اور 163 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 3848 افراد مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چھ ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ اتر پردیش میں اب تک 6228 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 161 ہو گئی ہے جبکہ 3538 افراد اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 3667 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 272 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1339افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1854 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 53 افرادکی جان گئی ہے، وہیں 1090 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 2823 اور کرناٹک میں 2089 افراد متاثر ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 56 اور 42 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1621 ہو گئی ہے اور21 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 40، ہریانہ میں 16، بہار میں 13، اڑیسہ میں سات، کیرالہ، جھارکھنڈ اور آسام میں چار چار، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں تین تین اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...