کورونا ہندوستان کو تباہ کرنے کے درپے، ریکارڈ 27 ہزار نئے کیسز درج، مزید 519 ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2020, 1:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کورونا نے ہندوستان کو تباہ کرنے کا عزم کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27،114 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے27،114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8،20،916 ہوگئی ہے۔ جمعہ کےروز ایک دن میں 26،506 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اوراس عرصہ کے دوران 19،873

مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجمموعی تعداد 5،15386 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2،83،407 فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 519 سے بڑھ کر 22،123 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،862 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،38،461 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 226 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 9،893 ہوگئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں 1،32،625 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ریاست تمل ناڈوہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3،680 سے بڑھ کر 1،30261 ہوگئی ہے اور اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد 1829 سے بڑھ کر 1829 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 82،324 افراد کو علاج کے بعد مخلتف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہیں اور وبائی کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1،09،140 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3،300 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے اب تک 84،694 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے اور تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 40،069 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2،022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 28،147 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 33،700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی زد میں آنے سے 889 افراد ہلاک جبکہ 21،787 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں کرناٹک اور تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کرناٹک میں 33،418 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 543 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 13،836 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 32،224 پر پہنچ چکی ہے اور 339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 19،205 افراد اس وبا سے صحتمند ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 27،109 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 880 افراد ہلاک اور 17،348 افراد اب تک شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں راجستھان سے اوپر چلا گیا ہے۔ ریاست میں 25،422 افراد متاثر ہیں اور اموات کی تعداد 292 ہوگئی ہے۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس پھیلنے کا سلسلہ زوروں پر ہے اور اس وبا سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 23،174 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 17،620 افراد پوری طرح سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

ہریانہ میں ، 19،934 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 290 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 638 ، پنجاب میں 187 ، جموں و کشمیر میں 159 ، بہار میں 119 ، اوڈیشہ میں 56 ، اتراکھنڈ میں 46 ، کیرالہ اور آسام میں 27،27 ، جھارکھنڈ میں 23 ، چھتیس گڑھ میں اور پوڈوچیری میں 17،17 ، ہماچل پردیش میں 11 ، گوا میں 9، چنڈی گڑھ میں 7 ، اروناچل پردیش اور میگھالیہ میں 2،2 اور تری پورہ و لداخ میں ایک ایک افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...