اعظم خان کی حمایت میں جیل جانا بھی منظور: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2019, 11:03 AM | ملکی خبریں |

رامپور،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے 81 سے زیادہ مقدمے درج کئے جانے کے بعد رکن پارلیمان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے سنیچر کو کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کی حمایت میں وہ پارٹی لیڈروں و کارکنوں کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں۔

اکھلیش یادو نے بی جے پی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ تم نے جیل بنوائی ہے اور ہم جیل جانے کو تیار ہیں‘‘۔ اکھلیش یادو رائے بریلی اور رامپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ایس پی سربراہ جمعہ کی رات کو یہاں پہنچے اور سنیچر کو ہم سفر گیسٹ ہاوس میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی۔

اکھلیش نے پارٹی لیڈروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اگر ہم جیل گئے تو یو پی میں اگلی حکومت ہماری ہوگی۔اور تاریخ بھی اس کی گواہ ہے۔قریبی اضلاع کے ایس پی لیڈر پارٹی صدر سے ملنے اور اعظم کی حمایت کے لئے رامپور پہنچے۔

ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے اعظم خان کو رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف پارٹی کارکنوں سے سینئر لیڈر کی حمایت میں احتجاج کی اپیل کی تھی۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ آزادی کے بعد حکومت نے ایک رات میں پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ کے خلاف 100 سے زیادہ مقدمات درج کئے تھے اور اب وہی کام اعظم خان کے خلاف کیا جارہا ہے۔یہ کافی مایوس کن ہے کہ انتظامیہ اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خاف گائے اور بکری چوری کا مقدمہ درج کررہی ہے۔اور یہ بات اک دم واضح ہوگئی ہے کہ سینئر لیڈر کے خلاف اس طرح کے مقدمے انہیں ہراساں و پریشان کئے جانے کے لئے درج کے جارہے ہیں۔اعظم نے بڑے پیمانے پر سماج کی خدمت کی ہے ہمیں عدالت میں پورا بھروسہ ہے اور یقینا ہماری جیت ہوگی۔

نظم ونسق اور بڑھتے کرائم کے معاملے میں یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے میعاد کار کو ’غنڈہ راج‘ سے تشبیہ دی جارہی تھی لیکن اب ہم اس حکومت کو کیا کہیں جن کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں تو وہیں بی جے پی اراکین اسمبلی اجتماعی عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اب یہ بالکل واضح ہوچکا ہے کہ اناؤ ریپ کیس میں حکومت بی جے پی ایم ایل اے کو بچا رہی ہے تو وہیں شاہجہاں پور میں بی جے پی لیڈر پر لگے ریپ کے الزام کے معاملے میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے دفاع کے لئے کوئی بھی قدم بلا تردد اٹھا نے کا اعلان کرتے ہوئے سماج وادی صدر نے یہ واضح کیا کہ’ ہمارا اعظم خان کے ساتھ صرف سیاسی ہی نہیں خاندانی رشتہ ہے۔جب ملائم سنگھ مصیبت میں تھے اعظم خان ہمارے حمایت میں کھڑے تھے ہم ان کی پوری حمایت کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے‘۔

میٹنگ کے بعد اکھیلیش یادو اعظم خان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے وہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔اس کے بعد شام کے وقت وہ رائے بریلی کے لئے روانہ ہوجائیں گےجہاں پر وہ رات بھر قیام کریں گے اور اتوار کو لکھنؤ واپس ہوجائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...